بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 19/10/2026

دارالافتاء

 

بیوی کووائس میسج کے ذریعے کئی بار طلاق دینا


سوال

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو واٹس ایپ پر وائس میسج کے ذریعےکئی بار(تا پہ ما طلاقہ یی)یعنی "تو مجھ پرطلاق ہے"کے ساتھ طلاق دے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

             واضح رہے کہ اپنی بیوی کو صریح الفاظ کے ساتھ طلاق دیتے ہی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔اگر طلاق کے الفاظ متعدد ہوں تو طلاقیں بھی متعدد واقع ہوں گی۔لہذا اگر کوئی شخص واٹس ایپ پر وائس میسج کے ذریعےتین یا تین سے زیادہ دفعہ(تا پہ ما طلاقہ یی)یعنی" تو مجھ پرطلاق ہے"کہہ دے تو اس سے تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی اور بیوی مطلقہ مغلظہ ہو کر شوہر پر حرام ہو گی۔

 

أما الصريح فهو اللفظ الذي لا يستعمل إلا في حل قيد النكاح، وهو لفظ الطلاق أو التطليق۔(بدائع الصنائع،كتاب الطلاق،فصل في شرط النيةفي الکناية،ج:4،ص:216)

وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا۔(الفتاوی الهندية،كتاب الطلاق،الباب الثانى،الفصل الاول في الطلاق الصريح،ج:1،ص:423)

وكررلفظ الطلاق وقع الكل۔(الدرالمختارعلى صدرردالمحتار،كتاب الطلاق،باب طلاق غير مدخول بها،ج:4،ص:521)


فتویٰ نمبر : 6283/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں