بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
زندگی میں اپنے بیٹے کو گھر ہبہ کرنا
سوال
میں بندہ خلیل خان اپنے مال میں سے اپنے چھوٹے بیٹے بنام (اللہ نور) کے لیے اپنا گھر بطور ھدیہ دیتا ہوں ،جس میں اس کے ساتھ میرے وفات کے بعد میرے دوسرے بیٹے ااور بیٹیاں شریک نہیں ہوگی ، کیا از روئے شریعت میرا یہ ھدیہ دینا درست ہے یا نہیں ،تسلی بخش و مدلل جواب دیں کر ممنون فرمائیں۔
جواب
زندگی میں اپنے بیٹے کو گھر ہبہ کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں ،علمائے کرام اس مسئلے کہ بارے میں کہ میں بندہ خلیل خان اپنے مال میں سے اپنے چھوٹے بیٹے بنام (اللہ نور) کے لیے اپنا گھر بطور ہدیہ دیتا ہوں ،جس میں اس کے ساتھ میرے وفات کے بعد میرے دوسرے بیٹے اور بیٹیاں شریک نہیں ہوں گی ، کیا از روئے شریعت میرا یہ ہدیہ دینا درست ہے یا نہیں تسلی بخش و مدلل جواب دیں کر ممنون فرمائیں۔
الجواب و باللہ التوفیق
واضح رہے کہ اپنی زندگی میں بحالت صحت وبقائے ہوش و حواس اپنی مملوکہ جائداد میں ہرقسم کے جائز تصرفات کا حق حاصل ہے، چنانچہ اگرکوئی اپنی پوری جائداد یا اس کا کچھ حصہ کسی کو بطور ہبہ دینا چاہے ہو تودے سکتاہے ، البتہ اگر اپنی اولاد میں سے کسی کو کچھ جائداد بطو ر ہبہ دینا چاہے ،تواگر اس سے دوسرے ورثاء کو نقصان پہنچانا مقصود نہ ہو ، اور یہ ہبہ کسی وجہ ترجیح مثلاً زیادہ دیندارہونے ، یا معذور ہونے وغیرہ کی بنا پر ہو ،تو شرعا اس میں کوئی قباحت نہیں ،ورنہ بصورت دیگر گناہ گار ہوگا۔
صورت مسئولہ میں اگر سائل اپنا گھر اپنے چھوٹے بیٹے کو بطور ہبہ دینےکے ساتھ ساتھ دوسرے اولاد کو بھی کوئی جائداد وغیرہ ہبہ کرے تو شرعا اس کی گنجائش ہے ،لیکن اگر دیگر کو محروم کر کے صرف ایک کوہبہ کرے ،تو اگر چہ ہبہ کرنے اور قبضہ دینے سے وہ مالک بن جائے گا ،لیکن اس طرح ہبہ کر نے سے باپ گناہ گار ہو گا ۔
والدلیل علی ذالک
وفي الخانية لابأس بتفضيل بعض الأولاد في المحبة لأنها عمل القلب وكذا في العطايا إن لم يقصد به الإضرار وإن قصده فسوى بينهم يعطي البنت كالإبن عند الثاني وعليه الفتوى ولو وهب في صحته كل المال للولد جاز وأثم (الدر المختار على رد المختار ،كتاب الهبة،ص:696،ج:5 )
رجل وهب في صحته كل المال للولد جاز في القضاء ويكون آثما فيما صنع كذا في فتاوى قاضي خان(الفتاوی الهندية،الباب السادس في الهبة الصغير،ص؛391،ج:4)
کتبہ :عامرزیب خان عثمانی
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں