بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/10/2026 |
دارالافتاء
قبل ازوقت ادائیگی کی صورت میں بائع سے کمی کا مطالبہ کرنا
سوال
قسطوں پر خریداری کے بعد اگر کوئی جلدی یکمشت رقم دینا چاہے تو کیا ایسی صورت میں مشتری کمی کا مطالبہ کرسکتاہے مثلاً زید نے خالد سے ایک رکشہ قسطوں پر دولاکھ میں خریدا دوسال کی مدت ، ماہانہ دس ہزار قسط پر ، اب تین ماہ بعد زید خالد سے کہتاہے کہ میں آپ کو باقی ایک لاکھ ستر ہزار کے بجائے ایک لاکھ چالیس ہزار یکمشت اس ماہ میں دیتا ہوں اور خالد اس پر راضی ہوتو کیا یہ جائز ہے ؟اور اگر زید کے مطالبہ کے بغیر خالد ایسا کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
جب بائع اور مشتری مجلس عقد میں کسی قیمت پر اتفاق کر کے بیع منعقد کر لیں تو بیع تام ہوجاتی ہے اور مشتری حسب معاہدہ طے شدہ ثمن ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے،پھر اگر معاملہ ادھار ہو تو مشتری چاہے وقت مقررہ سے پہلے ثمن ادا کرے یا کسی شرعی عذر کی بنا پر وقت مقررہ کے بعد بہر صورت وہی ثمن پورا پورا ادا کرے گا جو بوقت عقد طے ہوا تھا۔ میعاد مقررہ سے قبل ادائیگی کی صورت میں مشتری کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بائع سے ثمن میں کمی کا مطالبہ کرے ایسے ہی میعاد کے بعد ادائیگی کی صورت میں بائع طے شدہ ثمن پر زیادتی کے مطالبہ کا حق دار نہیں ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر مشتری (زید) مقررہ میعاد سے قبل نقد ادائیگی کی صورت میں بائع (خالد)سے ثمن میں کمی کا مطالبہ کرکے ایک لاکھ ستر ہزار کے بجائے ایک لاکھ چالیس ہزار دینا چاہے اور پھر بائع اور مشتری باہمی رضامندی سے اس قیمت پر صلح کر لیں تو یہ صورت جائز نہیں ،تاہم اگر بائع (خالد) مشتری (زید)کے مطالبہ کے بغیر اپنی خوشی سے رعایت کر کے کم قیمت مثلا ایک لاکھ چالیس ہزار وصول کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ حق دار جس طرح اپنے حق سے مکمل دستبردار ہو سکتا ہے اسی طرح اس میں کمی کر نے کا بھی مجاز ہے۔
"قال ولو كانت له ألف مؤجلة فصالحه على خمسمائة حالة لم يجز لأن المعجل خير من المؤجل وهو غير مستحق بالعقد فيكون بإزاء ما حطه عنه وذلك اعتياض عن الأجل وهو حرام"(الهداية ، باب الصلح فى الدين ، 3/197)
" حط البائع مقدارا من الثمن المسمى بعد العقد صحيح ومعتبر" (شرح المجلة لسليم رستم باز ، المادة: 256 ، ص: 133)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 903
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 577
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 497
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1201
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 389
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں