بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 28/10/2026 |
دارالافتاء
بیع فاسد کے ساتھ زمین خرید کر قبضہ سے پہلے بائع پر فروخت کرنا
سوال
میں نے ایک ز مین ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ کی خریدلی ، فی مرلہ پانچ لاکھ چالیس ہزار مقرر ہوا ، تمام پیسے میں نے ادا کرلی اور یہ شرط لگادی کہ تین ماہ بعد بیچنے والا اس زمین میں باقاعدہ پلاٹنگ کر کے مشتری کے حوالہ کرے گا ، اگر تین ماہ میں بائع یہ کام نہ کر سکا تو وہ اس بات کا پابند ہوگا کہ اس زمین کے ساتھ متصل پلاٹنگ میں مشتری کو اتنی زمین حوالہ کرے گایا مشتری کو یہ حق حاصل ہوگا کہ جہاں پر بھی بائع کی کوئی زمین مشتری قبضہ کرنا چاہےتو کرسکے گا۔مقررہ مدت کے کافی عرصہ گزرنے کے بعد بھی بائع نےمذکورہ زمین مشتری کے حوالہ نہیں کی ، چنانچہ بائع نے یہی زمین مشتری سے ایک لاکھ روپے فی مرلہ نفع کے ساتھ خرید لی۔ کیا یہ معاملہ درست ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ جب بیع میں کوئی ایسی شرط لگائی جائے جس میں بائع یا مشتری اور یا مبیع کا فائدہ ہو ،تو اس سے بیع فاسد ہو جاتی ہےاور بیعِ فاسد کو فسخ کرنا بائع اور مشتری دونوں پر لازم ہے۔نیز قبضہ سے پہلے مشتری کی ملکیت مبیع پر ثابت نہیں ہوتی، لہذااس کو کسی قسم کے تصرف کا حق حاصل نہیں ہوتا اور بیعِ فاسد سے فروخت کی ہوئی چیز جب مشتری بائع کو واپس کردے تو چاہے بیع کی ذریعے ہو یاہبہ اور عاریت وغیرہ کے ذریعےبہر حال اس سے سابقہ بیع فسخ ہوجائے گی ۔
صورتِ مسئولہ میں زمین کو اس شرط کے ساتھ خریدنا کہ بائع اس میں پلاٹنگ کرے گا اور پلاٹنگ نہ کرنے کی صورت میں مشتری کو دوسری جگہ پلاٹنگ میں اتنی زمین حوالہ کرے گا بیعِ فاسد ہے، لہذا حسب بیان چونکہ زمین اب تک مشتری کو حوالہ نہیں کی گئی ہے، اس لیے ملکیت نہ پائے جانے کی وجہ سے مشتری کے لیے اس زمین کو بیچنا بھی جائز نہیں۔نیز بائع کو واپس بیچنے سے سابقہ بیع فسخ ہوگئی، اس لیے مشتری کے لیے اتنے ہی پیسے ملیں گے جتنے اس نے دیےہیں، اس زیادہ پیسے لینا اس کے لیے جائز نہیں۔
وكل شرط لا يقتضيه العقد وفيه منفعة لأحد المتعاقدين أو للمعقود عليه وهو من أهل الاستحقاق يفسده۔۔۔۔ قال ومن اشترى ثوبا على أن يقطعه البائع ويخيطه قميصا أو قباء فالبيع فاسد لأنه شرط لا يقتضيه العقد وفيه منفعة لأحد المتعاقدين ولأنه يصير صفقة في صفقة على ما مر۔(الهداية، کتاب البيوع، باب البيع الفاسد،116/5)
وأما شرائطه فاثنان أحدهما القبض فلا يثبت الملك قبل القبض لأنه واجب الفسخ رفعا للفساد وفي وجوب الملك قبل القبض تقرر الفساد۔(بدائع الصنائع، كتاب البيوع، فصل في حكم البيع،ج:7، ص:377)
ولو رد المشتري المبيع على بائعه في الشراء الفاسد انفسخ العقد على أي وجه رد عليه ببيع أو هبة أو صدقة أو بعارية أو وديعة۔(الفتاوى الهندية، كتاب البيوع، الباب الحادي عشرفي أحكام البيع الغيرالجائز، ج:3،ص:149)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 331
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 249
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 910
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 458
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 581
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 499
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 481
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 83
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 328
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1207
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 392
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 19
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں