بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

خلفائے راشدین میں سے کاتبین ِوحی


سوال

کاتبین وحی میں  سے کوئی صحابی خلفائے راشدین میں سے بھی ہے؟ اور اگر ہیں، تو ان کے نام، حوالہ کے ساتھ درکار ہیں۔ آپ سے التماس ہے کہ رہنمائی فرما دیجئے۔

جواب

                آپﷺ کے بعض صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم خطوط   کی کتابت سر انجام دیتے تھے  جبکہ  بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کتابت وحی کی خدمت پر مامور تھے، جو صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم قرآن کی نازل ہونے والی آیتوں کو حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق لکھا کرتے تھے، وہ کاتبین وحی کہلاتے ہیں۔ دربارنبویﷺ کے لکھنے والوں کے ناموں کی تفصیل وتعداد  مختلف  کتابوں  میں  مختلف بیان کی گئی ہے  ۔  بعض نے ان کی تعداد تیرہ بیان کی ہے، بعض نے بیس، بعض نے چالیس، جبکہ بعض نے ستّر بھی بتلائی ہے۔ علامہ حافظ ابن حجر ؒ نے  "فتح الباری "میں اورزکریا الانصاری نے "تحفۃ الباری" میں لکھا ہے کہ ایک بڑی جماعت نے آپ ﷺ کے لیے کتابتِ وحی کا کام سر انجام دیا،  اور من جملہ ان میں سے خلفاءاربعہ  رضی اللہ عنہم بھی ہیں ۔علامہ ابنِ قیم رحمہ اللہ نےبھی  زادالمعاد میں خلفائے راشدين  كےنام  كاتبینِ وحی میں سے ذکر کیے ہیں۔

 

كتب الوحي لرسول الله صلى الله عليه و سلم جماعة۔۔۔۔۔ وممَّن كتب له في الجملة الخلفاء الأربعة، و الزُّبيربن العوَّام، وخالد وأبَّان ابنا سعيدٍ بن العاص، وحنظلةُ بن الرَّبيع، ومُعيقيب بن أبي فاطمة، وعبد الله بن الأرْقم الزهري، وشُرَحْبِيل بن حَسْنة، وعبد الله بن رَوَاحَة في آخرين، وهذا يبيِّن لنا كثرة عدد من كتب للنبي صلَّى الله عليه وسلَّم۔ (فتح الباري في شرح صحيح البخاري، كتاب فضائل القرآن، باب كاتب النبي صلَّى الله عليه وسلَّم، ج10،ص27،دارالفکر بیروت)

(باب كاتب ) في نسخة ذكر كاتب النبي ﷺ والمراد ذكر أشھر كتابه و هو زيد بن ثابت لأنه كان أكثر كتابة للوحي لرسول الله ﷺ، وإلا فله كثيرون كالخلفاء الأربعة و أبي بن كعب و الزبير بن العوام و خالد و أبان بني سعيد بن العاص بن أمية و حنظلة بن الربيع الأسدي و معيقيب بن أبي فاطمة۔( تحفة الباري، كتاب فضائل القرآن، باب كاتب النبي صلَّى الله عليه وسلَّم،ج3 ،ص288، دار الكتب العلمية بيروت)

أبو بكر، و عمر، وعثمان، و علي، والزبير، و عامربن فهيرة، و عمروبن العاص، و أبي بن كعب، و عبد الله بن الأرقم، و ثابت بن قيس بن شماس۔۔۔۔ألخ۔(زاد المعاد في هدي خير العباد لإبن قيم الجوزية، فصل في كتابه ﷺ،ج1،ص117)


فتویٰ نمبر : 4773/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں