بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
متروکہ گھر میں تقسیم سے قبل اپنا حصہ چھوڑنا
سوال
زید،عمرو،بکراپنے باپ کے متروکہ گھر میں رہ رہے تھے،عمرو اور بکر ہر ایک نے اپنے لئےمستقل گھر خرید کر اس میں رہنے لگے،کچھ عرصہ بعد بکر نےاپنے باپ کے متروکہ گھر میں(جس میں ان کا بڑا بھائی زید رہ رہاتھا) اپنا حصہ لینا چاہا ،چنانچہ اس کا حصہ علیحدہ کر دیا گیا،جبکہ باقی زید اور عمرو کے درمیان مشترک رہ گیا۔اس دوران عمرو سے پوچھا گیاکہ آپ اپنا حصہ نہیں لے رہے ہو؟تو عمرو نے کہا کہ میں اپنا حصہ اپنے بڑے بھائی زیدکے لئے چھوڑرہا ہوں۔
اب پوچھنا یہ ہے کہ(1):کیا عمرو کا تقسیم سے پہلے اس گھر میں اپنا حصہ اپنے شریک بھائی زید کے لئےہبہ ہے یا نہیں؟
(2)اگر ہبہ ہے تو کیا عمرو اپنے بڑے بھائی زید یا اس کی اولاد پر رجوع کرسکتا ہے؟
(3)کیاعمرو کے اولاد اپنے چچا زاد بھائیوں یعنی زید کی اولاد پر رجوع کا حق رکھتے ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ میراث ایک ایسا اضطراری حق ہے،جس میں وارث تقسیم سے پہلے اپنےحصہ میں تصرف(ابراء،ہبہ وغیرہ)نہیں کرسکتا،بلکہ وہ بدستور اسی کا حق رہے گا،کیونکہ میراث ملک لازم ہے،جو کہ وارث کو ضرور ملے گا۔
صورت مسئولہ کے مطابق متروکہ مشترک گھر میں عمرو کا اپنا حصہ زید کے لئےچھوڑنا تب تک معتبر نہیں جب تک حصص متعین نہ ہوئے ہوں،چنانچہ تقسیم سے قبل عمرو کے اس قول سے کہ"میں اپنا حصہ اپنے بڑے بھائی زید کے لئےچھوڑتا ہوں" اس کا حق ختم نہیں ہوا بلکہ وہ بدستور اس کی ملکیت ہے۔
لو قال وارث،تركت حقي،لا يبطل حقه،إذالملك لا يبطل بالترك۔(جامع الفصولين،الفصل الثامن والعشرون:في مسائل التركة والورثة،ج:2،ص:27۔28)
الإبراء عن الأعيان باطل۔(الدرالمختار على صدرردالمحتار،كتاب الصلح،ج:8،ص:410)
اعلم أن الإعراض عن الملك أو حق الملك ضابطة أنه إن كان ملكا لازما لم يبطل بذلك كما لو مات عن ابنين،فقال أحدهما،تركت نصيبي من الميراث لم يبطل لأنه لازم لا يترك بالترك بل إن كان عينا،فلابد من التملك۔(غمزعيون البصائرشرح الأشباه والنظائر،الفن الثالث الجمع والفرق،ما يقبل الإسقاط وما لا يقبل،ج:3،ص:53)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں