بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بیماری کی وجہ سے فوت شدہ نمازوں کا حکم
سوال
میرے مرحوم والدصاحب،تمام ضروریات کےلیے محتاجی کی حالت میں تقریباً سوا چھ سال بستر علالت پر پڑے رہے، اس دوران انتہائی ناگزیر وجوہات کی بناپر وضوکروانا یا قبلہ رخ ہونا ممکن نہیں تھا، آخری تین سال مرحوم کا پیٹ جاری رہنے کی وجہ سے کپڑے ہر وقت نجس رہتے تھے، مرحوم ہوش اور بے ہوشی کی ملی جلی کیفیت میں تیمم کرتے کبھی وقت کے اندر اور کبھی وقت کے گزرجانے کے بعد ادھوری نماز اور کبھی پوری نماز پڑھتے، تو اس عرصہ کی نمازوں کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ نماز ایک اہم ترین عبادت ہے، اس لیے جب بندہ اس کے پڑھنے پر قدرت رکھتا ہو تو کسی بھی حال میں بغیر ادائیگی کے ساقط نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی شخص کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکتاہو تو بیٹھ کر پڑھے، اگر بیٹھ کرپڑھنے پر بھی قدرت نہ رکھتا ہو تو لیٹ کر سر کے اشارے سے نماز پڑھے، تاہم اگر لیٹ کر اشارے پر بھی قادر نہ ہو تو اگر ایسے شخص پر اس حالت میں قضا شدہ نمازوں کی تعداد پانچ سے زیادہ ہو گئی ہو تو ایسے شخص سے فریضہ ساقط ہوگا، اور اگر پانچ نمازوں کا وقت گزرجانے سے پہلے پہلے سر کے اشارے پر نماز پڑھنے کی قدرت حاصل ہوجائے توان نمازوں کی قضا واجب ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر مذکورہ شخص کی حالت واقعی ایسی تھی کہ وہ سر کے اشارے سے بھی نماز پڑھنے کی قدرت نہیں رکھتاتھاتو جتنے ایام وہ اس حالت میں رہاہو تو ان ایام کے بقدر فریضہ ساقط ہے ، اور اگر اس شخص کی حالت ایسی تھی کہ وہ سر کے اشارے سے نمازپڑھنے کی قدرت رکھتاتھا تو اس حالت میں اس شخص پر جتنے ایام گزرے ہوں جن میں اس نے نماز ادا نہ کی ہو، تو اگر اس نے فدیہ دینے کی وصیت کی ہو تو ان ایام کی نمازوں کے بقدر فدیہ ادا کرنا لازم ہے، اور گر وصیت نہ کی ہوتو ورثا اس کی طرف سے استحساناً فدیہ ادا کر سکتے ہیں البتہ ان پر لازم نہیں۔
وإذا عجز المريض عن الإيماء بالرأس في ظاهر الرواية يسقط عنه فرض الصلاة ولا يعتبر الإيماء بالعينين والحاجبين ثم إذا خف مرضه هل يلزمه القضاء ؟اختلفوا فيه قال بعضهم : إن زاد عجزه على يوم وليلة لا يلزمه القضاء وإن كان دون ذلك يلزمه كما في الإغماء وهو الأصح هكذا في فتاوى قاضي خان والفتوى عليه كذا في الظهيرية وإن مات من ذلك المرض لا شيء عليه ولا يلزمه فدية۔ (الفتاوى الهندية، كتاب الصلوة، الباب الرابع عشر في صلوة المريض، ج:1، ص:183)
إذا مات الرجل وعليه صلوات فائتة فأوصى بأن تعطى كفارة صلواته يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر وللوتر نصف صاع ولصوم يوم نصف صاع ... وإن لم يوص لورثته وتبرع بعض الورثة يجوز ويدفع عن كل صلاة۔ (الفتاوى الهندية، كتاب الصلوة، الباب الرابع عشر في صلوة المريض، ج:1، ص:183)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں