بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

"میری بیوی میری بہن کہلائےگی" کاحکم


سوال

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کے ساتھ بحث و مباحثہ ہوا، اور بات یہاں  تک پہنچی کہ چھوٹے بھائی نے کہا کہ  میں  آپ سےکوئی رقم وصول نہیں کروں گا اگر میں نےآپ سے کوئی رقم لےلی  تو میری بیوی میری بہن کہلا ئے گی، اس نے اس سےظہار اور طلاق کی نیت نہیں کی ، بلکہ یہ سب غصہ میں کہا ، اور کچھ دنوں کے بعد چھوٹے بھائی نے بوجہ بیماری بڑے بھائی سے کچھ رقم لے کر استعمال کی، اب مسئلہ یہ ہے کہ چھوٹےبھائی کی اس بات(اگر میں نے آپ سے کوئی رقم لےلی تومیری بیوی میری بہن کہلائے گی) کا کیا حل  ہو گا؟

جواب

            شرعی نقطہ نظر سے شوہر کا اپنی بیوی کو محرمات ابدیہ کے ساتھ تشبیہ دینا ظہار کہلاتا ہے، اور ظہار کے ثابت ہو نےکے لیے حرف تشبیہ کا ہونا ضروری ہے، اگر حرف تشبیہ نہ ہو تو محض نسبت کر نے سے ظہار  کا حکم ثابت  نہیں ہو تا ۔

            صورت مسئولہ میں مذکورہ الفاظ"اگر میں نےآپ سے  کوئی رقم لےلی  تو میری بیوی میری بہن کہلا ئے گی" ظہار کے  نہیں ، کیونکہ ظہار میں حرف تشبیہ کا  استعمال ضروری ہے جو اس کلام  میں موجود نہیں ، تاہم اگر عرف میں بیوی کو بہن  کہنا طلاق کے مترادف ہو  اور لوگ  ان الفاظ سے طلاق ہی مراد لیتے ہوں تو پھر مذکورہ شخص یعنی چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی سے رقم لینے سے بیوی  کو طلاق بائن واقع ہو چکی ہے، اور اگر عرف میں یہ الفاظ طلاق کے لیے  استعمال نہ ہوتے ہوں تو پھر ایسے الفاظ کہنا اگرچہ مکروہ ہے، لیکن اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

 

لو قال لها أنت أمي لا يكون مظاهرا وينبغي أن يكون مكروها ومثله أن يقول يا ابنتي ويا أختي ونحوه۔(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطلاق، الباب التاسع فی الظھار، ج:1، ص:564)

قال العلماء : لا بد في الظهار من التشبيه وإذا قال : أنت أمي لا يكون ظهاراً بل لغواً ، أقول : لا بد من أن يكون طلاقاً بائناً عند النية وقد روي عن أبي يوسف كما في العمدة۔(العرف الشذی علی ھامش الترمذی،ابواب الطلاق و الرضاع، باب ماجاء فی کفارۃ الظھار، ج:1، ص:357)


فتویٰ نمبر : 6276/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں