بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/08/2026 |
دارالافتاء
دوسرے شخص کو فارمیسی چلانے کے لیے اپنا لائسنس دینا
سوال
میں نے فارمیسی میں ڈپلومہ کیا ہوا ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے مجھے میڈیکل سٹور کھولنے کی اجازت ہے،لیکن ذاتی مصروفیات کی وجہ سے میں میڈیکل سٹور میں پورا وقت کام نہیں کر سکتا ۔تو میرا ایک ساتھی
(جسں کے پاس باقاعدہ فارمیسی کی کوئی ڈگری تو نہیں ہے،لیکن دوائیوں میں انکا تجربہ زیادہ ہے)وہ مجھے کہتا ہے کہ میرے پاس لائسنس نہیں ہے،لہذا تم مجھے اپنا لائسنس دے دو میں اپنے دکان میں لگاؤں گا،تاکہ میرا دکان حکومت پاکستان کے قانون کے مطابق ہو جائے اور آپ کے پاس دن میں دو،تین گھنٹے فارغ ہوں تو اس ٹائم آپ دکان میں آیا کرے ،اس کے بدلے آپ کو تنخواہ ملے گا ۔تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ1۔کیامیرے لئے یہ لائسنس دینا جائز ہے؟2۔کیا میرے لیے اس سے تنخواہ لینا جائز ہے؟3۔اور کیا میری غیر موجودگی میں اس کا میرے لائسنس پر دوائیاں بیچنے سے میں گنہگار ہوں گا؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کسی بھی شعبے کا لائسنس یا ڈگری جو کسی شخص کو حکومت کی طرف سے جاری کیا جاتا ہےتو وہ اس شخص کے لیے اس شعبے کو اختیار کرنے کا اجازت نامہ ہوتا ہے،کسی اورکے لیے اس لائسنس کو استعمال کرنے کی قانونا اجازت نہیں ہوتی اور حکومت کی ایسی جائز پابندیاں جو مفاد عامہ کی مصلحت میں ہوں ان کی پاسداری کرنا شرعا بھی لازم ہوتی ہے اور اس کی خلاف ورزی جائز نہیں ہوتی ،لہذا میڈیکل سٹور چلانے کے لیے لائسنس کی قانونی شرط چونکہ عوامی مصلحت کی خاطر لگائی گئی ہے،تاکہ کوئی ایسا شخص میڈیکل سٹور نہ چلا سکے جو ادویات کی پوری پہچان نہ رکھتا ہو،کیونکہ غیر تربیت یافتہ شخص کے میڈیکل سٹور چلانے کی وجہ سے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کو سنگین قسم کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،اس لیے میڈیکل سٹور چلانے کے لیے لائسنس کا اہتمام ضروری ہے۔
صورت مسئولہ میں1۔کسی شخص کے لیے جائز نہیں کہ کسی کو فارمیسی کھولنے کے لیے صرف لائسنس دیدے،بلکہ اس پر لازم ہےکہ عملاً اس کی نگرانی بھی کرے۔
2۔اگرلائسنس دینے والا باقاعدہ ہر روز فارغ وقت میں فارمیسی میں کام کرتا ہے تو کام کے بدلے تنخواہ لینا اس کے لیےجائز اور درست ہے، لیکن اگر محض لائسنس کی وجہ سے اس کو تنخواہ دی جاتی ہے تو پھر جائز نہیں،کیونکہ لائسنس حکومت کی طرف سے ایک اجازت نامہ ہے کوئی مال نہیں جس کو اجارہ پر دیا جاسکے۔
3۔اگر میڈیکل سٹور والا صحیح دوائیاں مناسب ریٹ پرفروخت کرتا ہو تو اس کے لیے اس سے حاصل شدہ نفع حلال ہے،لہذا لائسنس دینے والے پر بھی اس حوالے سے کوئی گناہ نہ ہو گا ۔
قال اللہ تعالی: ﴿وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾(سورةالمائدة،آيت نمبر:2)
وقال: ﴿وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ﴾(سورة الحج،آيت نمبر:30)
والأجرة انما تكون في مقابلة العمل۔(ردالمحتار على الدر المختار،كتاب النكاح،مطلب:أنفق على معتدةالغير،ج4،ص305)
تصرف الإمام على الرعية منوط بالمصلحة۔(الأشباه والنظائر لابن نجيم،القاعدة الخامسة،ص62)
وبهذا علم أن أمر القاضي لا ينفذ إلا إذاوافق الشرع۔(شرح الأشباه والنظائر،القاعدة الخامسة،ص333،مكتبه اسلاميه)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں