بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

بیوی سےبطورقرض لیےہوئےزیورات کی واپسی


سوال

اگرکوئی شخص اپنی بیوی سےکچھ زیورات،مثلا:پندرہ تولےبطورقرض لےکرفروخت کرےاوراس سےاپنی ضرورت پوری کرےتوکیا شوہرکےذمےاس بیوی کووہ زیورات واپس کرنالازم ہےیانہیں؟

جواب

           شریعت مطہرہ کی روسےقرض کی ادائیگی اس کےمثل سےضروری ہوتی ہے،اگرچہ اس کی مالیت اورقیمت میں اتارچڑھاؤواقع ہوجائے۔

صورت مسئولہ کےمطابق اگرکسی شخص نےاپنی بیوی سےسونےکےزیورات قرض لیےہوں تواس کےذمےاسی مقدارمیں سونااپنی بیوی کودینالازم اورضروری ہے،چاہےان کےمابین نکاح برقراررہےیاختم ہوجائے۔

 

الديون تقضى بأمثالها(ردالمحتارعلی الدرالمختار،كتاب الشركة، مطلب في قبول قوله دفعت المال۔۔۔، ج:6، ص:495، دارالكتب العلمية)

( سُئِلَ)فِي رَجُلٍ اسْتَقْرَضَ مِنْ آخَرَ مَبْلَغًا مِنْ الدَّرَاهِمِ وَتَصَرَّفَ بِهَا ثُمَّ غَلَا سِعْرُهَا فَهَلْ عَلَيْهِ رَدُّ مِثْلِهَا ؟(الْجَوَابُ):نَعَمْ وَلَا يُنْظَرُ إلَى غَلَاءِ الدَّرَاهِمِ وَرُخْصِهَا۔(الفتاوى تنقيح الحامدية۔ باب القرض، ج:1، ص:294، المكتبةالحقانية بشاور)


فتویٰ نمبر : 2850/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں