بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
خرگوش کے بچوں کو اپنی ماں سے جدا کرنا
سوال
خرگوش کا ایک فارم ہے جس میں اعلی نسل کے خرگوش پالے جاتے ہیں۔ اعلی نسل کے خرگوش کو بڑھانے کے لیے ان اعلی خرگوشوں کے جوڑے کے ساتھ کمزور نسل کے جوڑے بھی رکھے جاتے ہیں، جب دونوں نسل کے جوڑے بچے دیتے ہیں تو کمزور نسل کے بچوں کو ضائع کر دیا جاتا ہے مثلا کسی کتے یا بلی وغیرہ کے سامنے ڈال دیا جاتا ہےوہ اس کو کھا لیتے ہیں، جبکہ اعلی نسل والے بچوں کو کمزور نسل کی مادہ خرگوش کے پاس رکھ دیا جاتا ہے تاکہ وہ ان کو پالے، اور اعلی نسل کی مادہ خرگوش جلد دوبارہ بچے دینے کے لیے تیار ہو جائے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ طریقہ اختیار کرنا جائزہے یا نہیں؟
جواب
اس میں کوئی شک نہیں کہ کوئی بھی حیوان جب بچہ جن لےتو ایک مدت تک اسے اپنے بچے سے انتہائی شفقت ومحبت ہوتی ہے اور اس کے بچے کو تکلیف وضرر دینے سے یا بچے کو ماں سے جدا کرنے سے اس کو بہت تکلیف ہوتی ہے، اس لیے بلا ضرورت حیوان کو ایسی تکلیف پہنچانے سے احتراز ضروری ہے، تاہم اگر کسی ضرورت کی وجہ سے جانور کے بچے کو اس سے جدا کیا جائے یا اس کو ذبح کیا جائے، تو شرعا اس کی گنجائش ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر کوئی شخص فکر معاش اور کسب حلال کی ضرورت کے پیش نظر اعلی نسل کے خرگوش کے بچوں کو کمزور نسل کے خرگوشوں کے ساتھ رکھ کر پالے تو شرعا یہ جائز ہے، جب کہ کمزور نسل والے خرگوشوں کے بچوں کے پالنے کا اگر کوئی ممکن طریقہ نہ ہوتو ان کوزندہ کسی درندہ جانور کے سامنے ڈالنے سے بہتر ہے کہ ان کو ذبح کیا جائے اور ذبح کے بعد ان سے کوئی فائدہ حاصل کیا جائے، خواہ خود کھایا جائے یا کسی جانور کو کھلایا جائے۔
"عن عبد الرحمن بن عبد الله، عن أبيه، قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر، فانطلق لحاجته فرأينا حمرة معها فرخان فأخذنا فرخيها، فجاءت الحمرة فجعلت تفرش، فجاء النبي صلى الله عليه وسلم فقال: «من فجع هذه بولدها؟ ردوا ولدها إليها»" (سنن ابي داؤد، كتاب الجهاد، باب في كراهية حرق العدو بالنار، حديث: 2675)
" (رُدُّوا وَلَدَهَا إِلَيْهَا) الْأَمْرُ لِلنَّدْبِ ; لِأَنَّ اصْطِيَادَ فَرْخِ الطَّائِرِ جَائِز" ( مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح، باب قتل اهل الردة والسعاية بالفساد، ج:6، ص: 2314 )
"فَائِدَةٌ: فِي التَّفْرِيقِ بَيْنَ الْبَهِيمَةِ وَوَلَدِهَا وَجْهَانِ لَا يَصِحُّ لِنَهْيِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ تَعْذِيبِ الْبَهَائِمِ وَيَصِحُّ قِيَاسًا عَلَى الذَّبْحِ وَهُوَ الْأَوْلَى". ( سبل السلام، كتاب البيوع، الباب: التفريق بين الوالدة وولدها، ج: 3، ص: 33)
"وعلى هذا يخرج الجنين إذا خرج بعد ذبح أمه إن خرج حيا فذكي يحل" ( بدائع الصنائع، كتاب الذبائح والصيود، ج:6، ص: 210)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں