بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 19/10/2026

دارالافتاء

 

بیوی سے "تہ ما نہ فارغہ یے یو دوہ درے"کہنے کاحکم


سوال

میں نے حالتِ غصہ میں اپنی بیوی سےیہ الفاظ" تہ مانہ فارغہ یے یو دوہ درے" (تم مجھ سے فارغ ہو ایک دو تین)کہے ہیں ،ان الفاظ کا کیا حکم ہے؟

جواب

         صریح الفاظ  کی طرح  ان کنائی الفاظ سے بھی طلاق واقع ہو تی ہے جو طلاق کے معنی کے علاوہ دیگر معانی میں بھی  استعمال ہوتے ہیں۔ان الفاظ سے اس وقت طلاق واقع ہو گی جب شوہر طلاق کی نیت کرے یا حالت ِغضب اور یا  مذاکرہ  طلاق کے وقت یہ الفاظ کہے،اگر ان الفاظ کے ساتھ شوہر کی نیت طلاق کی نہ ہو اور نہ ہی مذاکرہ طلاق یا  غصہ کی حالت ہو تو طلاق واقع نہ ہوگی ۔

          صورت ِمسؤلہ میں اگر واقعی   شوہر نے  حالت ِغصہ میں اپنی بیوی سے یہ الفاظ" تہ مانہ فارغہ یے"(تم مجھ سے فارغ ہو)کہے ہوں تو اس سے بیوی پر ایک طلاق ِبائن واقع ہوئی ہے ،اور طلاق ِبائن کے ساتھ چونکہ صریح کا لحوق درست ہےاور: یودوہ درے(ایک دو تین)ملحق بالصریح ہیں اسی وجہ سے " یو دوہ درے"کہنے کے ساتھ مزید دو طلاقیں واقع ہوئی ہیں،اور چوتھی طلاق لغو ہوئی ہے لہذا بیوی پر تین طلاقیں  واقع ہوکراپنے شوہر پر حرام ہوچکی ہے۔

( والصريح يلحق الصريح والبائن )۔۔۔ والمراد بالصريح هنا ما وقع به الرجعي فتدخل الكنايات الرواجع من اعتدي واستبري رحمك وأنت واحدة وما ألحق بالثلاثة فلو أبانها أو خالعها ثم قال لها في العدة اعتدي ناويا وقع الثاني في ظاهر الرواية خلافا لما روي عن أبي يوسف نظرا إلى أنها كناية  وجه ظاهر الرواية أن الواقع بها رجعي فكان في معنى الصريح كما في البدائع۔(البحر الرائق،كتاب الطلاق،باب الكنايات في الطلاق،ج3ص531)

والأصل الذي عليه الفتوى في زماننا هذا في الطلاق بالفارسية أنه إن كان فيها لفظ لا يستعمل إلا في الطلاق فذلك اللفظ صريح يقع به الطلاق من غير نية إذا أضيف إلى المرأة مثل أن يقول في عرف ديارنا دها كنم أو في عرف خراسان والعراق بهشتم لأن الصريح لا يختلف باختلاف اللغات۔(بدائع الصنائع،كتاب الطلاق،فصل في شرط النيةفي الطلاق،ج4ص225)


فتویٰ نمبر : 6256/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں