بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
لیز پر لی گئی زمین وقف کرنا
سوال
حکومت پاکستان سندھ گورنمنٹ کا ایک ادارہ ہے"سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ"SITE یہ ادارہ تجارتی وصنعتی مقاصد کے لیے خواہشمند حضرات کو اپنی زمین میں سے پلاٹ لیز پر دیتا ہے اور پھر سالانہ کرایہ وصول کرتا ہے ، اگر کرایہ دار اپنی لیز فروخت کرنا چاہتا ہے یا کوئی کرایہ دار اپنے پلاٹ کا ٹریڈ یا نام تبدیل کروانا چاہتا ہے تو یہ کاروائی بھی متعلقہ ادارہ کے ذریعے ہی کروائی جاتی ہے ، اب مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص نے SITE سے پلاٹ لیکر اسٹام پیپر پر ایک وقف نامہ کے ذریعے سے پلاٹ ایک دینی مدرسہ کے لیے وقف کردیا اور وہ اسٹام پیپر سائٹ کے آفس میں جمع کروایا ، لیکن سائٹ نے وقف نامہ والے اسٹام کو قبول کرنے کی بجائے اپنے مقررہ ضابطہ کے تحت چینج آف ٹریڈ اور نام بدل دیا ، اس شرط کے ساتھ کہ پلاٹ کی اونر شپ کرایہ دار کے پاس ہی رہی گی اور ضابطہ کے تحت پلاٹ کا کرایہ بھی ادا کرنا ہوگا ۔
اب اس پلاٹ کی حیثیت کیا ہوگی جس کا سالانہ کرایہ بھی ادا کیا جاتا ہو ، تو کیا یہ پراپرٹی وقف ہوگی یا نہیں ، اور لیز پر زمیں لینے والا کیا لیز کی زمین کو وقف کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب
شرعی نقطہ نظر سے عقدِ اجارہ میں مستاجر (کرایہ دار ) کرایہ پر لی گئی چیز کے صرف منافع کا مالک ہوتا ہے ، جبکہ اس چیز کی ملکیت مؤجر( کرایہ پر دینے والے ) کے پاس ہی رہتی ہے ، اسی وجہ سے مستاجر ( کرایہ دار) کے لیے اس چیز میں ایسے تصرفات کی اجازت نہیں جن کے لیے کسی چیز کے عین کا مالک ہونا ضروری ہوتا ہے ، چنانچہ کرایہ دار کے لیے اس چیز کو فروخت کرنا یا وقف کرنا جائز نہیں ۔
لہذا صورت مسئولہ میں حکومت پاکستان کے ادارے SITEسے لیز پر لی ہوئی زمین کو وقف کرنا درست نہیں، اس لیے کہ موقوفہ چیز کا وقف کرتے وقت واقف کی ملکیت میں ہونا ضروری ہے ، اور لیز پرلی گئی زمین لیز پر لینے والے کی ملکیت میں داخل نہیں ہوتی ۔
الإجارة عقد يرد على المنافع بعوض ؛ لأن الإجارة في اللغة بيع المنافع۔ (البناية في شرح الهداية ، كتاب الإجارات ، ج:9 ص:268، مكتبة رشيدية )
ومنها الملك وقت الوقف حتى لو غصب أرضا فوقفها ثم اشتراها من مالكها ودفع الثمن إليه أو صالح على مال دفعه إليه لا تكون وقفا كذا في البحر الرائق رجل وقف أرضا لرجل آخر في بر سماه ثم ملك الأرض لم يجز وإن أجاز المالك جاز عندنا كذا في فتاوى قاضي خان ولو أوصى الرجل بأرض فوقفها الموصى له بها في الحال ثم مات الموصي لا تكون وقفا۔( الفتاوى الهندية، كتاب الوقف، الباب الاول، ج:2 ص:346 دارالفكر )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں