بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مشترکہ متروکہ جائیدادفروخت کرنےکےبعددیگرورثاکےلیےضامن بننا
سوال
ایک شخص نےبیس /20سال پہلےایک گھرفروخت کیا تھاجواس کو وراثت میں ملا تھا،دیگرورثامیں اس کی ماں اوربہنیں بھی شامل تھیں۔آج وہ ان کوان کا حصہ دیناچاہتاہے، اس زمانہ میں فروخت شدہ گھرکی قیمت بیس/20ہزارروپیہ تھی،آج پچیس/25لاکھ ہےتوآج وہ کس حساب سےان کوحصہ دینےکاپابندہوگا؟نیزاگروہ بجائےنقدرقم لینےکےاس فروخت شدہ گھرکامطالبہ کریں توکیا ان کواس مطالبہ کاحق حاصل ہےیانہیں؟
جواب
واضح رہےکہ جب کوئی شخص فوت ہوجائےتواس کےترکہ منقولہ وغیرمنقولہ میں تمام ورثااپنےحصوں کےبقدرمالک ہوجاتےہیں کسی وارث کےلیےیہ جائزنہیں کہ وہ دیگرورثاکی اجازت ورضامندی کےبغیرترکہ میں تصرف کرے۔
صورت مسؤلہ کےمطابق اگرایک وارث نےدوسرےورثاکی اجازت ورضامندی سےمتروکہ مشترکہ جائیدادمیں تصرف کر کےگھر فروخت کیاہوتویہ بیع صحیح ہوکر رقم میں سب ورثااپنےحصوں کےبقدرشریک ہوں گے۔اوراگراس نےوہ گھر دیگر ورثاکی اجازت ورضامندی کےبغیرفروخت کیاہوتواس میں چونکہ دیگرورثاکابھی حق تھا، اس لیےاس کےاپنےحصہ کے بقدر تویہ بیع صحیح ہوگی ، لیکن دیگرورثاکےحصوں میں یہ بیع نافذ نہ ہوگی ، اس لیےکہ ان کےحصوں کاوہ مالک نہیں اور غیر مملوک چیزکی بیع نافذنہیں ہوتی، لہذادیگرورثا فروخت شدہ گھرمیں اپنےحصوں کےبقدرمطالبےکاحق رکھتےہیں،تاہم اگروہ باہم صلح کرکےاپنےحصہ کےبدلےمیں کچھ عوض لینےپرراضی ہوجائیں تواس میں شرعاکوئی حرج نہیں ۔
وقوله تعالى:﴿ والصلح خير﴾ قال بعض أهل العلم يعني خير من الإعراض والنشوز وقال آخرون من الفرقة وجائز أن يكون عموما في جواز الصلح في سائر الأشياء إلا ما خصه الدليل ويدل على جواز الصلح عن إنكار والصلح من المجهول.(أحکام القرآن للجصاص، باب مصالحةالمرأۃوزوجھا، ج:2، ص:283، سہیل اکیدمی لاہور باکستان)
(ومن باع ملك غيره) يعني لغيره.أما إذا باع لنفسه لم ينعقد، كذا في (البدائع)(النھرالفائق، کتاب البیوع، باب الحقوق، فصل في بیع الفضولی، ج:3، ص:490، رشیدية)
فشركة الأملاك: العين يرثها رجلان أو يشتريانها فلا يجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بإذنه، وكل منهما في نصيب صاحبه كالأجنبي"(الھداية، کتاب الشركة، ج:2، ص:605، رحمانية)
(ومنها) وهو شرط انعقاد البيع للبائع أن يكون مملوكا للبائع عندالبيع فإن لم يكن لا ينعقد، وإن ملكه بعد ذلك بوجه من الوجوه إلا السلم خاصة، وهذا بيع ما ليس عنده «، ونهى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عن بيع ما ليس عند الإنسان، ورخص في السلم» (بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، کتاب البیوع، فصل فیمایرجع إلی المعقودعلیه، ج:6، ص:568، دارالکتب العلمية)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں