بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
انٹر نیٹ پر نکاح کے بعد بیوی سے طلاق کے کنائی الفاظ کہنا
سوال
میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ "تم میری ماں،بہن،خالہ ہو" حالانکہ ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی ،نیز نکاح بھی ہم نے نیٹ کے ذریعے کیا تھا یعنی لڑکا اور لڑکی دونوں مختلف شہروں میں موجود تھے اور نیٹ کے ذریعے ایجاب وقبول کیا تھا ۔اب کیا دوبارہ نکاح کرسکتا ہوں یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ عقد ِنکاح میں عاقدین کے ایجاب وقبول کے لیے مجلس کا ایک ہونا شرط ہے ،لہذا مجلس ِعقد میں خود عاقد ین یا ان کے وکیل کا ہونا ضروری ہے چنانچہ کہیں ایجاب وقبول کی مجلس مختلف ہو تو نکاح منعقد نہیں ہوگا ۔
صورت ِمسؤلہ میں اگر عاقدین نے نیٹ کے ذریعے براہ ِراست ایجاب و قبول کیا ہو تو راجح قول کے مطابق یہ نکاح منعقد نہیں ہوا ہے ۔لہذا جب نکاح نہیں ہوا تو لڑکے کے کلام "تم میری ماں،بہن ،خالہ ہو"سے طلاق وغیرہ کا کوئی حکم متعلق نہیں ہوگا ۔چنانچہ وہ شرعی طریقے سے نکاح کر سکتے ہیں ۔تاہم اگر جانبین میں سے کسی نے اپنا وکیل مقرر کیا ہو اور پھر وکیل کے ذریعے ایک ہی مجلس کے اندر عقد طے ہوا ہو تو پھر نکاح منعقد شمار ہو گا اس صورت میں جب شوہر نے اپنی بیوی کو ماں ،بہن ،خالہ کہاتو پہلے لفظ سے طلاق ِبائن واقع ہو گئ ہے ،باقی الفاظ کی حیثیت نہیں ۔لہذا اگر لڑکا لڑکی دوبارہ نکاح کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں البتہ اس صورت میں شوہر کو تجدید ِنکاح کے بعد صرف دو طلاقوں کا اختیار ہو گا ۔
ومن شرائط الإيجاب القبول اتحاد المجلس ۔قال العلامه الشامي:قوله ( اتحاد المجلس ) قال في البحر فلو اختلف المجلس لم ينعقد۔(رد المحتار،كتاب النكاح،مطلب التزويج بإرسال الكتابة،ج4ص67)
( وإن نوى بأنت علي مثل أمي برا أو ظهارا أو طلاقا صحت نيته ) ووقع ما نواه لأنه كناية ( وإلا ) ينو شيئا أو حذف الكاف ( لغا ) وتعين الأدنى أي البر يعني الكرامة ويكره قوله أنت أمي ويا ابنتي ويا أختي ونحوه۔(الدرا لمختار،كتاب الطلاق ،باب الظهار،ج5ص131)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں