بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
ویب سائٹ پروموشن
سوال
السلام علیکم مفتی صاحب ایک بندہ جب کسی ویب سائٹ کی پروموشن کرتا ہے یعنی اسکے لئے ایڈز لگاتا ہے مختلف مقامات پر تاکہ اسکی ایڈورٹائزمنٹ ہوجائے تو اس کے بدلے میں پیسے ملتے ہیں کیا یہ پیسے لینا جائز ہے؟ اور اگر یہ معلوم نہ ہو کہ وہ سائٹ میں کیا کیا ہو رہا ہے یا ایسی ویب سائٹ ہو جس میں جائز امور جیسے گیم وغیرہ ہوتے ہوں بیانات وغیرہ ہوں اور ساتھ میں کچھ ناجائز قسم کا لین دین بھی ہو تو پھر اس ویب سائٹ کی پروموشن کرنا کیسا ہے؟
جواب
عصر حاضر میں جدید تقاضوں کے پیش نظر ذرائع ابلاغ اور ذرائع تشہیر کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،لہذا ان کے استعمال سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا، کسی ویب سائٹ پر مختلف کمپنیوں کے اشتہارات چلا کر ان سے پیسے کمانے میں ایک طرف سے عوض اور دوسری جانب سے منافع کا معاملہ ہے، اس لیے یہ عقد اجارہ کے زمرے میں آتا ہے۔
صورت مسئولہ میں آن لائن اشتہارات کی تشہیر نجی سطح پر کوئی ویب سائٹ، ایپلی کیشن، بلاگ، یوٹیوب چینل، یا فیس بک پیج کا مالک کرے، یا کوئی بڑی کمپنی مثلا گوگل یا فیس بک وغیرہ اپنی تشہیری ذرائع پر کرے، تو ایسی صورت میں اشتہارات کی تشہیر کے عوض اجرت وصول کرنے کی مختلف صورتیں بن سکتی ہیں:
1-اشتہارات اگر شرعی منکرات ، یا جھوٹ پر مشتمل ہوں،تو ایسے ویب سائٹ کو پروموٹ کر کے پیسے کمانا شرعاً جائز نہیں، اگر چہ وہ ویب سائٹ بذات خود صحیح اور جائز کام کر رہا ہو۔
2- ایسے اشتہارات جو شرعی منکرات سے پاک ہوں، اور کسی حرام چیز کی تشہیر پر بھی مشتمل نہ ہوں، اور ویب سائٹ میں بھی غیر شرعی امور نہ ہوں، اور ویب سائٹ اور تشہیر کرنے والی کمپنی کے درمیان کیے گیے معاہدے میں بھی کوئی شرعی قباحت نہ ہو، تو ایسے اشتہارات کے ذریعے پروموشن کر کے پیسے کمانا شرعاً جائز ہے۔
3- جو اشتہارات شرعی منکرات سے پاک ہوں، لیکن ویب سائٹ کے بارے میں کسی کو علم نہ ہو، کہ وہ کیا کیا کام کر رہا ہے؟ یا وہ سائٹ جائز اور ناجائز دونوں قسم کا لین دین کر رہا ہو، تو ایسے نا معلوم ویب سائٹ کا سہارا بننا بھی کسی معصیت کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، اس لیے اس سے بھی اجتناب ضروری ہے۔
قال اللہ تعالی: وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ( المائدہ2 :)
"الإجارة: عقد یرد على المنافع بعوض" (الہدایۃ۔ کتاب الاجارات۔ج:3۔ ص:295۔ مکتبہ رحمانیہ۔)
”الأمور بمقاصدها يعني أن الحكم الذي يترتب على أمر يكون على مقتضى ما هو المقصود من ذلك الأمر"(شرح المجلہ لخالد الاتاشی۔المقالۃ الثانیۃ فی القواعد الفقہیۃ۔ المادۃ:2 ۔ج:.1ص:13۔ مکتبہ رشیدیہ.)
"درء المفاسد أولى من جلب المنافع،فاذا تعارضت مفسدۃ و مصلحۃ، فدفع المفسدۃ مقدم فی الغالب" (ایضا ً ۔ المادۃ:30۔ ج:1۔ ص:70۔ مکتبہ رشیدیہ.)
"(ولا يجوز على الغناء والنوح والملاهي) ؛ لأن المعصية لا يتصور استحقاقها بالعقد فلا يجب عليه الأجرة من غير أن يستحق عليه؛ لأن المبادلة لا تكون إلا عند الاستحقاق وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه"(البحرالرائق شرح کنزاکدقائق۔ کتاب الاجارۃ۔ باب الاجارۃ الفاسدۃ۔ ج:8۔ ص: 34۔ دارالکتب العلمیۃ.)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں