بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

رمضان میں واجب اعتکاف ادا کرنے کا حکم


سوال

 اگر ایک شخص نے کسی کام کے ہونے  پر اعتکاف کی منت مانی اب اس کا کام ہوگیا اور اس نے اس رمضان میں اعتکاف شروع کردیا تو کیا اس کا اعتکاف درست ہے اور کیا اس کو رمضان کے بعد الگ سے روزےبھی رکھنے ہوں گے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کسی شخص نے رمضان میں اعتکاف کی منت مانی ہو، تو اس کو رمضان کے روزوں کے ساتھ ادا کیا جاسکتا ہے اور اگر رمضان کے علاوہ کسی اور مہینے میں اعتکاف کی منت مانی ہو، یا مطلقا اعتکاف کی منت مانی ہو تو اس کے لئے رمضان کے علاوہ دیگر  ایام میں  روزے رکھ کر اعتکاف کرنا ضروری ہے،اس کے لیے رمضان کے روزے کافی نہیں ہوں گے۔

صورت مسئولہ کے مطابق   جس شخص نے اپنے کسی کام کے ہونے پر  مطلق اعتکاف کی منت مانی ہو اوریوں کہاہوکہ" اگر میرا فلاں کام ہو گیا   تو اعتکاف کروں گا" اور پھروہ کام ہو گیا ،  تو اس شخص  کے  لیے  رمضان کے علاوہ  دیگر  ایام میں  روزے رکھ کر اعتکاف کرنا واجب ہے،رمضان میں اعتکاف کرنےسےاس کاذمہ فارغ نہ ہوگا۔

 

"لو نذر اعتكاف شهر ثم اعتكف رمضان لا يجزيه".(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الصوم، الباب السابع فی الاعتکاف، ج:1۱، ص: 274،  دارالفکر)

"لو أوجب على نفسه اعتكاف شعبان فلم يعتكف حتى دخل رمضان فاعتكف لا ينوب ذلك عما وجب عليه من الصوم الذي هو شرط صحة الاعتكاف؛ لأن ذلك صار دينا عليه حقا لله تعالى بمضي الوقت، والدين يؤدى بما هو له لمن هو عليه لا بما عليه فكذا هذا."(بدائع الصنائع، کتاب الاعتکاف، فصل  في شرائط صحتہ، ج:۱1،  ص:15، دارالکتب العلمیۃ)

"كما وجب الاعتكاف ديناً في الذمة وجب الصوم لأجل الاعتكاف ديناً، وكل صوم وجب ديناً في الذمة لا يتأدى بصوم رمضان."(المحیط البرھانی، الفصل الثانی عشر في الاعتکاف،ج:1، ص:577، مکتبۃ الغفاریۃ)

"ولو قال: لله علي أن أعتكف شهر رمضان؛ يصح نذره ويلزمه أن يعتكف في شهر رمضان كله؛ لوجود الالتزام بالنذر فإن صام واعتكف فيه؛ خرج عن عهدة النذر۔"(بدائع الصنائع، کتاب الاعتکاف، فصل في شرائط صحتہ، ج:۱1،  ص:15، دارالکتب العلمیۃ)


فتویٰ نمبر : 8800/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں