بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 27/10/2026 |
دارالافتاء
والد پر خرچ شدہ اخراجات کا مطالبہ کرنے کا حکم
سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ. ایک شخص کی دو بیبیاں تھیں ایک اس کی زندگی میں فوت ہوئی جس کے بطن سے پانچ اولاد ہیں. دوسری زندہ ہے جس سے تیرہ اولاد ہیں. پہلی بیوی کے بیٹوں کی شادی کرانے کے بعد انہیں گھر کے اندر رہتے ہوئے تمام امور سے جدا کر دیا اور تمام تر املاک اپنے قبضے میں رکھ کر دوسری بیوی بچوں کے ساتھ تا حیات رہا. املاک میں 13 کوارٹر اور 8دکانیں اور کئی بھینسیں شامل تھیں. جب یہ شخص آخری عمر میں بیمار ہوا تو دوسری بیوی کے بچوں نے اس کا علاج کیا. کیا علاج کیا اور کتنا علاج کیا پہلی بیوی کے بچوں کو علم نہیں. اب اس شخص کا انتقال ہوا ہے اور میراث بھی تقسیم ہو چکی ہے. تقسیم کے دوران جس نے علاج کیا تھا اس نےیہ کہا کہ باپ پر میں نے 3500000 روپے خرچہ کیا ہے. جومجھے دیے جائے. اور اس مرحوم کے دو بیٹے(دوسری بیوی سے) جن کی شادی ابھی نہیں ہوئی انکی شادی کا خرچہ سب سے مانگ رہے ہیں. اب سوال یہ ہے کہ کیا باپ کا جو علاج یہ اپنی طرف سے (بقول ان کے) کر چکا ہے اس کا مطالبہ اور ان دو بھائیوں کی شادی کا مطالبہ جو اپنا میراث لے چکے ہیں اور بالغ ہیں کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے اگر کوئی شخص ازخود والدین کے علاج معالجہ پر رقم خرچ کرے تو وہ نہ والدین سے اس رقم کا مطالبہ کرسکتا اور نہ ان کے فوت ہونے کے بعد یہ رقم ان کے ترکہ سے وصول کر سکتا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر بیٹے نے ازخود باپ کے علاج معالجہ پر خرچ شدہ اخراجات کو برداشت کیا ہو تو ایسی صورت میں شرعا وہ اخراجات باپ کے ترکہ سےوصولی کا حقدار نہیں ہے،بلکہ یہ والد کے ساتھ احسان و تبرع ہے، جس کا اسےثواب ملے گا۔
نیز جن بیٹو ں کی شادی مرحوم نے اپنی حیات میں کی تھی ۔وہ مرحوم کا اپنے مال میں تصرف تھا،جبکہ فوت ہونے کے بعد اس کا سارا مال ترکہ بن گیا ہے۔جو کہ تجہیز و تکفین کے ضروری اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر وصیت کی ہوتو ایک تہائی حصہ سے وصیت کی ادائیگی کے بعد ورثا میں شرعی حصص کے مطابق تقسیم کرنا ضروری ہے،غیر شادی اولاد ترکہ میں اپنےحصہ میراث کے علاوہ رقم کا مطالبہ نہیں کر سکتے ۔
"يبدأ من تركة الميّت بتجهيزه ثمّ ديونه ثمّ وصيّته ثمّ تقسم بين ورثته"(کنز الدقائق، کتاب الفرائض، ص:737، البشری)
"لِأَنَّهُ مُتَبَرِّعٌ بِأَدَائِهِ وَالْمُتَبَرِّعُ لَا يَرْجِعُ."(العناية شرح الهداية، کتاب الکفالة، ج:4، ص:920، دارالکتب العلمية)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 903
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 577
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 497
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1201
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 389
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں