بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
پاسپورٹ پر گاڑی منگوانے کے عوض رقم وصول کرنے کی جائز صورت
سوال
حکومت پاکستان نے ان پاکستانیوں کو جو باہر ممالک میں رہتے ہیں یا کام کرتے ہیں یہ حق دیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک مثلا جاپان سے گاڑی منگوانا چاہیں تو منگواسکتے ہیں وہاں پر سستی قیمت سے خرید کر پاکستان میں نفع کے ساتھ فروخت کرتے ہیں اور یہ حق صرف باہر ممالک میں رہنے یا کام کرنے والے پاکستانیوں کو حاصل ہے اب اگر ان میں سے کوئی شخص ایسا ہو جو اس کام کے طریقہ کا ر اور اس کے اصولوں سے واقف نہ ہو او ر دوسرا پاکستان میں مقیم شخص اس کام کے طریقہ کار اور اصولوں سے واقف ہو تو اگر یہ باہر ملک میں رہنے والا شخص اپنا پاسپورٹ اس پاکستان میں مقیم شخص کو دےدے اور وہ اس کے ذریعے باہر ملک سے گاڑی در آمد کرائے اور اس گاڑی کی قیمت اور اس پر آنے والا ٹیکس یہ پاکستان میں مقیم شخص ادا کرے باہر والا شخص صرف پاسپورٹ دےدے اور پھر دونوں گاڑی کے منافع اپنے درمیان پہلے سے طے شدہ حساب سے تقسیم کرلیں تو کیا مذکورہ شراکت کے ذریعے منافع دونوں کے لیےحلال ہے یا نہیں؟اگر حلال نہیں توکیا اس کی کوئی جائز صورت بن سکتی ہے ؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے خدمات یا منافع کے عوض اجرت حاصل کرنا اجارہ کہلاتا ہے عقد اجارہ کی شرائط میں سے یہ بھی ہے کہ معقود علیہ مال متقوم ہو اور اس سے حاصل کی جانے والی منفعت منفعت مقصودہ ہو چونکہ حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کا جاری کرنابیرون ملک آمدورفت کے لیے ہوتا ہے اس سے گاڑی منگوانا کوئی منفعت مقصودہ نہیں اس لیے اس غرض کے لیے پاسپورٹ کرایہ پر دینا شرعا جائز نہیں ۔
صورت مسئولہ کے مطابق کسی کمپنی یا ایجنٹ کو اپنا پاسپورٹ اس لیے دینا کہ وہ اس پر باہر سے گاڑی پاکستان لائے اور محض اس پاسپورٹ دینے کے عوض اجرت وصول کی جائے یہ جائز نہیں تا ہم اگر پاسپورٹ دینے والا شخص گاڑی خریدنے اور منگوانے میں اپنے کچھ پیسے بھی شامل کرے اور دونوں اس کام میں شریک ہو جائیں تو ایسی صورت میں اس شرکت کی بنیاد پر منافع میں اپنا طے شدہ حصہ لے سکتا ہے ۔
ومنها أن تكون المنفعة مقصودة معتادا استيفاؤها بعقد الإجارة ولا يجري بها التعامل بين الناس فلا يجوز استئجار الأشجار لتجفيف الثياب عليها۔(الفتاوى الهندية ،كتاب الاجارة ،الباب الاول ،ج4،ص441)
أما شركة العنان فهي أن يشترك اثنان في نوع من التجارات بر أو طعام أو يشتركان في عموم التجارات ۔(الفتاوى الهندية ،كتاب الشركة ،الفصل الاول في تفسيرها ۔۔۔،ج 2،ص319)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں