بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

رضاعی بھائی سے نکاح کرنا


سوال

عائشہ بنت سید کلیم شاہ نے اپنی پھوپھی سمینہ بیگم زوجہ لیاقت علی خان کا دودھ بچپن میں پیا ہے جب کہ سمینہ بیگم کا بیٹا  یحی خان اس وقت دودھ پی رہا تھا سمینہ بیگم کا اس سے بڑا بیٹا حبیب اللہ ہے۔ کیا عائشہ اور حبیب اللہ کا نکاح شرعا جائز ہے ؟

جواب

شریعت کی رو سے جو رشتے نسب کی وجہ سے حرام ہیں وہ رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہو جاتے ہیں چنانچہ دودھ پینے والے بچے یا بچی پر مرضعہ کے تمام اصول و فروع حرام ہو جاتے ہیں ۔

صورت مسئولہ میں اگر واقعتا عائشہ بنت سید کلیم شاہ نے مدت رضاعت کے اندر اپنی پھوپھی کا دودھ پیا ہو تو اس دوده پلانے والي کی اولاد اس کے بہن بھائی بن چکے ہیں لہذا ان میں سے کسی کے ساتھ بھی نکاح نہیں کرسکتی چنانچہ عائشہ بنت سید کلیم شاہ اور حبیب اللہ کا نکاح شرعا جائز نہیں ۔

يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا۔(الفتاوى الهندية ،كتاب الرضاع ،ج 1ص343)


فتویٰ نمبر : 6235/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں