بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
دبلی لواغر میں نماز جمعہ
سوال
ہمارا گاؤں دبلی لواغر جو کہ کرک شہر سے تقریباً پانچ، چھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ہمارا یہ گاؤں لمبائی اور چوڑائی کے اعتبار سے تقریباً 14۔15 کلومیٹر طویل اور چار ،پانچ کلو میٹر چوڑا ہے اور اس گاؤں کی کل آبادی تقریبا چار سے پانچ ہزار کے درمیان ہے ،پانچ پرائمری سکول ہیں اور ایک بوائے ہائر سیکنڈری اسکول اور ایک گرلز ہائر سیکنڈری سکول ہے پٹوار خانہ ،ڈاکخانہ ،ہسپتال ،تھانہ ،بینک،موچی نائی سونار وغیرہ نہیں ہیں ۔اکثر علاقے میں بجلی کی سہوت موجود ہے البتہ بعض تھوڑے سے علاقوں میں بجلی کی سہولت موجود نہیں ہے تمام علاقے کے لوگوں نے غیر قانونی گیس اپنی مدد آپ لگایا ہے ،گاؤں میں دوبڑی مسجد ہیں باقی چھوٹے چھوٹے مساجد ہیں بارہ دوکانیں ہیں جو کہ گھروں کے اندر ہیں اس میں کاسمیٹکس سامان بچوں کے کپڑےزنانہ کپڑے اور دیگر اشیاء موجود ہیں اور جو دوکانیں گھروں سے باہر ہیں ان میں خشک سامان مثلاً چاول ،گھی پتے ،چائے ،آٹا وغیرہ ملتا ہے ،جو گاؤں والوں کی ایمرجنسی تو پورا کرتا ہے لیکن یہ چیز وافر مقدار میں موجود نہیں ہے اور صرف ایک قسم کاکوالٹی موجود ہوتا ہے مستقل بازار اور میلہ وغیرہ نہیں لگتا ،سبزیاں پھل فروٹ وغیرہ بالکل نہیں ملتے ہیں ایک پوٹری فارم ہے جس میں کبھی مرغیاں ملتی ہیں اور کبھی مہینوں تک نہیں ملتی ،اور باقی جانوروں کا گوشت نہیں ملتا ،گھروں کے اندر جو دوکانیں ہیں اس سے عام آدمی سودا نہیں کرسکتا ہے چھوٹے بچے اور عورتیں اس سے سودا لیتی ہیں ۔اس گاؤں میں گھروں کی تعداد تقریبا چار ،پانچ سو کے درمیان ہیں لیکن گھروں کے درمیان اتصال نہیں کہیں ایک گھر کہیں دو گھر ہیں اور کہیں دس پندرہ اور کہیں اس سے زیادہ واقع ہیں ، لیکن گھروں کے درمیان فاصلہ مختلف ہے ،بعض میں کلو میٹر ،بعض میں دوکلومیٹر ،آدھا کلومیٹر ،پانچ سو فٹ ،دوسو فٹ ،سوفٹ اس سے کم ،زیادہ فاصلہ بھی گھروں کے درمیان ہیں ،علاقے میں اونچ نیچ بھی ہے بعض گھر اوپر اور بعض اتنے نیچے ہیں کہ نظر نہیں آتے اور بعض اتنی اونچائی پر واقع ہیں کہ وہاں پر گاڑی چڑھنا بھی ناممکن ہے اور دور سے نظر آتے ہیں شہر سے گاؤں کو دو سڑکیں حکومت نے بنائی ہیں اور دونوں پکی سڑکیں ہیں ایک ٹیوب ویل بھی لگایا ہے لیکن ابھی تک چالونہیں کیا ہے پورے علاقے کے لوگوں کی ایک مسجد میں جمعہ کے نماز کے لیے جمع کرنا بھی مشکل ہے اس لیے کہ آبادی بہت بکھری ہوئی ہے اور لوگوں کی آپس میں تنازعات بھی ہے ایک دوسرے کے مسجد میں بعض لوگ جاتے ہیں اور بعض نہیں جاتے اس گاؤں کےلوگ زیادہ تر اپنے ضروریات موٹرسائیکل کے ذریعے کرک بازار سے پورا کرتے ہیں ۔ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے لوگ گھنٹوں گھنٹوں بازار جانے کے لیے گاڑی کا انتظار کرتے ہیں یا پھر پیدل چلے جاتے ہیں ۔گاؤں میں تین دینی مدارس ہیں دو بنین کی اور ایک بنات کا ،گاؤں میں مختلف محلے ہیں جو دس پندرہ گھروں پر مشتمل ہوتے ہیں ،ان کا اپنا اپنا نام بھی ہے اور ہر ایک محلے کا اپنا قبرستان اور مسجد ہیں مستقل ڈاکٹر نہیں ہے لیکن آرمی سے ریٹائرنرسنگ لوگوں کو ایمرجنسی دوائی ڈرپ اور انجکشن لگاتا ہے۔بغیر لوڈسپیکر کے اذان ایک دوسرے محلے میں سنائی نہیں دیتی ۔اس گاؤں میں نماز جمعہ جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
جمعہ کے وجوب ادا کے لیے دوسری شرائط کے علاوہ ایک شرط مصر یا بڑا گاؤں ہے بڑا گاؤں وہ ہے جس میں بنیادی ضروریات پائی جاتی ہوں ۔موجودہ دور میں جس علاقہ کی آبادی دو ڈھائی ہزار افراد پر مشتمل ہو اور ضروریات زندگی اس میں میسر ہوں تو وہ بڑا گاؤں شمار ہوگا اور اس میں جمعہ پڑھنا جائز ہوگا ۔اور توابع شہر میں کلو میٹر اور فاصلے کا کوئی اعتبا ر نہیں بلکہ توابع سے شہر کے مضافات میں واقع وہ آبادی مراد ہے جو مستقل گاؤں یا قصبہ نہ ہو بلکہ عرف میں شہر ہی کے تابع شمار ہوتی ہو ۔چنانچہ جو آبادی شہر سے باہر ہو اور مستقل ایک گاؤں کی حیثیت رکھتی ہو اور عرف میں بھی وہ ایک الگ گاؤں شمار ہوتا ہو تو اگر وہ خود بڑاگاؤں نہ ہو تو اس میں نماز جمعہ جائز نہیں ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگرمذکورہ گاؤں (دبلی لواغر ) میں مذکور شرائط موجودہوں اور اس ایک ہی گاؤں (دبلی لواغر ) کی آبادی چار ،پانچ ہزار ہو الگ الگ مستقل گاؤں نہ ہوں تو اس گاؤں میں نماز جمعہ کا انعقاد صحیح ہے ۔
نیز مقامی علماء کرام ومفتیان حضرات سے بھی رجوع کیا جائے کیونکہ وہ علاقے کی نوعیت کو بہتر جانتے ہیں۔
تقع فرضا فی القصبات والقری الکبیرۃ التی فیھا اسواق۔(ردالمحتار علی الدرالمختار ،کتاب الصلوۃ ،باب الجمعۃ ج3 ص6)
لاتصح الجمعۃ الا فی نصر جامع او مصلی المصر ولا تجوز فی القری ۔(الھدایۃ ،کتاب الصلوۃ ، باب الجمعۃ ،ج1ص 177)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں