بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

ملازمت یا ویزہ کے حصول کے لئے داڑھی منڈوانے کا حکم


سوال

زید نے ابوظبی میں ایک کمپنی میں پاسپورٹ جمع کیا ہے کمپنی والوں نے ایک شرط یہ لگائی ہے کہ داڑھی کاٹو گے۔ پھر آپ کو ویزہ دینگے تو ایسی صورت میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ کہ اپنے ملک میں بھی روزگار نہ ہو اور وہاں پر بھی حکومت نے یہ پابندی لگائی کہ داڑھی کاٹو گے۔ زید پانچ سال سے ابوظبی میں ایک کمپنی میں ملازم ہے اب کمپنی والوں نے یہ کہا ہے کہ داڑھی چھوٹی کرو پھر آپ کو ویزہ دینگے ورنہ نہیں تو ایسی صورت میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ 

جواب

 واضح رہے کہ فرائض کی ادائیگی کے بعد معاش کے لئے حلال طریقے سے کوشش کرنا شریعت کا حکم ہے۔تاہم معاش کی خاطر شریعت کے کسی حکم کو چھوڑنا جائز نہیں ہے۔داڑھی چونکہ شعائر اسلام میں سے ہے، اور داڑھی بڑھانے کے متعلق متعدد احادیث مبارکہ وارد ہوئی ہیں، جن کی رو سے ایک مشت کے برابر داڑھی رکھنا واجب ہے، اس لئے ملازمت یا ویزہ کے حصول کے لئے داڑھی منڈوانا جائز نہیں۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی کمپنی نے ملازمت یا ویزہ کے اجرا کے لئے داڑھی کاٹنے کی شرط لگائی ہو، تو کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے یا ویزہ کے حصول کے لئے ایک مشت سے داڑھی کم کرنے یا منڈوانے کی اس شرط کو پورا کرنا جائز نہیں۔

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "انْهَكُوا الشَّوَارِبَ، وَأَعْفُوا اللِّحَى" (الصحیح للبخاری، کتاب اللباس، باب إعفاء اللحی، ج:2، ص:399، مکتبہ رحمانیہ)

وأما الاخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد، وأخذ كلها فعل يهود الهند ومجوس الاعاجم. (ردالمحتار على الدرالمختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم ومالایفسدہ، ج:3، ص:398، دارالکتب العلمیة)

قطعت شعرها، لزمها الاستغفار، وإن بإذن الزوج؛ لأنه لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق؛ ألا يرى أنه لا يحل للرجل أن يقطع اللحية. (الفتاوی البزازیة، کتاب الاستحسان، ج:3، ص:216، دارالفکر) 


فتویٰ نمبر : 4621/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں