بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

قرآن خوانی کے بعد کھانا کھانے کا حکم


سوال

 آج کل  ایصالِ ثواب کے لیے یا گھر اور دوکان میں برکت کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جاتا ہے  اور اس کے  بعدقرآن خوانی کرنے والوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے تو یہ کھانا کھانا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

قرآن کریم کی تلاوت کر کے اس کا  ایصالِ ثواب کرنا جائز ہے لیکن تلاوتِ قرآن کے بدلے اجرت لینا جائز نہیں تاہم اگر کسی جگہ اجرت کے بجائے محض اکرام اور ھدیہ کے طور پر ایصالِ ثواب کی خاطر تلاوت کرنے والوں کو کچھ کھلایا پلایا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔

ہمارے عرف میں چونکہ تلاوت کرنے والوں کو محض اکرام اور ہدیہ کے طور پر کھانا کھلایا جاتا ہے لہذا اس کے کھانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ۔ البتہ اگر کسی جگہ باقاعدہ عقدِ اجارہ ہوتا ہے اور اجرت کے طور پر   کھانا کھلایا جاتا ہے تو اس کا کھانا جائز نہیں۔

ولا يصح الاستئجار على القراءة وإهدائها إلى الميت لأنه لم ينقل عن أحد من الأئمة الإذن في ذلك ۔۔۔فالحاصل أن ما شاع في زماننا من قراءة الأجزاء بالأجرة لا يجوز لأن فيه الأمر بالقراءة وإعطاء الثواب للآمر والقراءة لأجل المال فإذا لم يكن للقارىء ثواب لعدم النية الصحيحة فأين يصل الثواب إلى المستأجر۔(ردالمحتار علی الدرالمختار،کتاب الاجارۃ،ج9،ص77)

(وقال الشعبي لا يشترط المعلم إلا أن يعطى شيئا فليقبله)۔۔۔۔ وقول الشعبي هذا يدل على أن أخذ الأجر بالاشتراط لا يجوز فإن اعطى من غير شرط فإنه يجوز أخذه لأنه إما هبة أو صدقة وليس بأجرة وأصحابنا الحنفية قائلون بهذا۔(عمدۃ القاری،باب مایعطی فی الرقیۃ علی احیاءالعرب بفاتحۃ الکتاب،ج12،ص97)


فتویٰ نمبر : 4624/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں