بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
نصاب زكوة ميں ضم بالاجزاء كا آسان طريقہ
سوال
آپ کے ویب سائٹ پر ایک مسئلہ ہے کہ چار تولہ سونے کے ساتھ اگر ساڑھے 24 تولہ چاندی یا موجودہ قیمت ہوگی تو زکوۃ واجب ہوگی مہربانی فرماکر یہ تقسیم بالاجزا کا فارمولا بتا دیں اس حساب کے طریقہ کار کی وضاحت بتا دیں۔
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے سونے میں وجوب زکوٰۃ کے لیے نصاب ساڑھے سات تولے سونا ہے ، جبکہ چاندی میں نصاب ساڑھے باون تولے چاندی ہے، اسی طرح سونے یا چاندی کے نصاب کی قیمت کے بقدر نقدی یا مال تجارت کا مالک بھی صاحب نصاب شمار ہوگا، لیکن اگر سونے چاندی میں سے کوئی بھی نصاب مکمل نہ ہو، بلکہ دو ناقص نصاب موجود ہوں، یعنی کچھ سونا اور کچھ چاندی ہو یا اس کے ساتھ کچھ مال تجارت ہو ،یا نقد رقم ہو،تو ایسی صورت میں ان کو باہم ملا کر دیکھا جاےٗ گا، کہ یہ نصاب تک پہنچتے ہیں یا نہیں؟ پھر ایسی صورت میں امام ابو حنیفہ ؒکے ہاں دونوں ناقص نصابوں کی قیمت باہم ملائی جائی گی، جبکہ صاحبینؒ کے نزدیک قیمت کی بجائے اجزا کے اعتبار سے باہم ملایا جائے گا، موجودہ دور میں ضم بالقیمۃ میں حرج کی وجہ سے ضم بالاجزاء کے طریقے پر جواب دینے میں امت کی لیے آسانی کی صورت پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے ہمارے دارالافتاء سے صاحبین کے قول پر فتوی دیا جاتا ہے۔
ضم بالاجزاء کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جس مقدار میں سونا موجود ہو اسے سات سے ضرب دیا جائے، کیونکہ سونا اور چاندی کے نصاب کے درمیان ایک نسبت سات (1:7)کی نسبت پائی جاتی ہے،کیونکہ سونے کے نصاب ساڑھے سات تولے کو اگر سات سے ضرب دیا جائے، تو حاصل ساڑھے باون بنتا ہے، اس لیے جو سونا موجود ہو اس کو سات سے ضرب دیا جائے، پھر جو حاصل ضرب ہو اسے ساڑھے باون سے منفی کیا جائے ، اس کا جو حاصل آئے ، اس مقدار میں چاندی یا اس کی قیمت اگر ملکیت میں موجود ہو تو یہ مکمل نصاب شمار ہوگا ورنہ نہیں۔
"أما الأول فكمال النصاب شرط وجوب الزكاة فلا تجب الزكاة فيما دون النصاب؛ لأنها لا تجب إلا على الغني والغنى لا يحصل إلا بالمال الفاضل عن الحاجة الأصلية۔"(بدائع الصنائع ، كتاب الزكوة، فصل في بيان الشرائط التي ترجع الي المال،ج:2، ص:404، دارالكتب العلمية)
"ويضم الذهب الی الفضة،والفضة الی الذهب، ويكمل احدى النصابين بالآخرعند علمائنا۔۔۔ ثم قال أبو حنيفة:يضم باعتبار القيمة،وقال أبو يوسف و محمد:يضم بإعتبار الأجزاء يعني بالوزن۔"(الفتاوى التاتارخانية، كتاب الزكوة، فصل في زكوة المال، ج:3، ص:157، مكتبه رشيديه)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں