بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 19/10/2026 |
دارالافتاء
طلاقِ رجعی کے بعد رجوع کی نیت کے بغیر جماع کا حکم
سوال
زید نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تم نے فلاں کام کیا تو تم مجھ پر طلاق ہوگی بعد میں شوہر نے کہا کہ ابھی آپ کرسکتی ہے اور میری طرف سے اجازت ہے چنانچہ بیوی نے وہ کام کرلیا ۔مفتیانِ کرام سے استفسار کے بعد معلوم ہوا کہ ایک طلاق رجعی واقع ہوا ہے اور شوہر کی اجازت کا کوئی اعتبار نہیں ،لہذا اگر عدت کے اندر شوہر رجوع کرے تو سہی ،ورنہ بیوی اس سے بائنہ ہوجائے گی ۔ شرط واقع ہونے کے بعد بھی زید فاطمہ (مطلقہ رجعیہ)کو اپنی بیوی سمجھتا ہے ،اور اس سے بیویوں جیسا سلوک کرتا ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ زید کا اپنی بیوی کے ساتھ بیوی جیسا سلوک کرنا رجوع شمار ہوگا یا نہیں ؟جبکہ اس کی نیت رجوع کی نہیں تھی ،دوسری بات یہ کہ رجوع میں علم اور نیت کا اعتبار ہے یا نہیں ؟
جواب
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاقِ رجعی دے دے اور عدت گزارنے سے قبل ہی خاوند رجوع کرلے تو بغیر تجدید ِ نکاح کے بیوی اس کیلئے حلال ہوجاتی ہے۔ یہ رجوع خواہ قول کے ذریعے ہو یا فعل کے ذریعے سے ہو،بیوی اس پر راضی ہو یا نہ ہو ۔نیز رجوع میں نیت اس وقت ضروری ہے جب رجوع کنائی الفاظ کے ساتھ کیا جائے ،لہذا فعل (مباشرت وغیرہ)کے ذریعے رجوع صحیح ہونے کیلئے نیت کا ہونا ضروری نہیں ۔
صورت مسؤلہ میں طلاق واقع ہونے کے بعد اگر واقعی عدت کے اندر شوہر اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستر ہوا ہو تو ایسی صورت میں اگرچہ شوہر نے رجوع کی نیت کے بغیر مباشرت کی ہو تب بھی شرعاً رجوع ثابت ہے اور آئندہ کیلئے شوہر کے پاس مزید دو طلاقوں کا اختیار باقی ہوگا ۔
وتصح مع إكراه وهزل ولعب وخطأ ( بنحو ) متعلق باستدامة ( راجعتك ورددتك ومسكتك ) بلا نية لأنه صريح ( و ) بالفعل مع الكراهة۔وقال ابن عابدين : وهذا بيان لركنها وهو قول أو فعل ،والأول قسمان صريح كما مثل وكناية مثل أنت عندي كما كنت وأنت امرأتي فلا يصير مراجعا إلا بالنية ۔۔۔ قوله ( وبالفعل ) هذا ليس من الصريح ولا الكناية لأنهما من عوارض اللفظ فافهم نعم ظاهر كلامهم أن الفعل في حكم الصريح لثبوت الرجعة به من المجنون ۔(الدر المختار،كتاب الطلاق ،باب الرجعةج5ص24)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں