بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 19/10/2026 |
دارالافتاء
پيدائش كے وقت آپريشن كا خرچہ، بچے كو دودھ پلانے كى ذمہ دارى
سوال
آج كل بچے كى ولادت كى وقت آپریشن وغيره پر جو خرچہ آتا ہے يہ خرچہ والد كے ذمے لازم ہوگا يا والده كے ذمے؟ (2) بچے كى پيدائش كے بعد اگر ماں كا دودھ ميسر نہ ہو اور اس كے ليے خشك دودھ استعمال كيا جاتا ہو تو اس كا خرچہ كس كے ذمے لازم ہوگا؟ والد كے ذمے يا والده كے ذمے؟
جواب
واضح رہے كہ بيوى كا نفقہ شوہر پر واجب ہے، ليكن فقہا كرام كى تصريحات سے يہ بات معلوم ہوتى ہے كہ شريعت مطہره ميں نفقہ كى كوئى خاص تحديد نہيں ہے بلكہ اس كا دارومدار عرف پر ہے۔ عرف ميں جو چيزيں عورت كى ضروريات ميں شامل ہوں اس كا پورا كرنا شوہر كے ذمے لازم ہوگا اور ضروريات لوگوں كى طبائع، حالات اور اوقات كے اعتبار سے تبديل ہوتى رہتى ہیں۔ موجوده دور ميں چونكہ بيماريوں كى كثرت كى وجہ سے عورت كا علاج ومعالجہ ضروريات ميں سمجھا جاتا ہے اس ليے ولادت كے وقت آپريشن اور ديگر بيماريوں كے علاج معالجہ كا خرچہ عورت كے نفقہ ميں شامل ہوكر شوہر كے ذمے لازم ہوگا، اسى طرح نابالغ بچوں كا خرچہ پيدائش كے مراحل سے لے كر بلوغت تك باپ پر لازم ہے، چاہے مياں بيوى ساتھ ہوں يا ان كے درميان جدائى ہوگئى ہو۔ صورت مسئولہ ميں (1) اگر ولادت كى وقت آپريشن كى ضرورت پيش آئے تو چونكہ بيوى كا علاج معالجہ شوہر پر لازم ہے اور اس آپریشن کا فائدہ بچے کو بھی ہے اور بچے کے اخراجات باپ پر ہوتے ہیں اس ليے اس آپريشن كا خرچہ باپ پر لازم ہوگا۔ (2) اگر ماں بچےكو دودھ پلانے سے قاصر ہےتو پھر يہ ذمہ دارى چونكہ باپ پر لازم ہے، اس ليے ماں كے دودھ كى متبادل صورت چاہے كوئى مرضعہ ہو يا خشك دودھ ہواس كا خرچہ باپ پر لازم ہوگا نہ کہ ماں پر۔
ليس في النفقة عندنا تقدير لازم؛ لأن المقصود من النفقة الكفاية وذلك مما يختلف فيه طباع الناس وأحوالهم ويختلف باختلاف الأوقات أيضا.(البحر الرائق شرح كنزالدقائق، كتاب الطلاق، باب النفقة، ج:4، ص:296)
وفيه أجرة القابلة على من استأجرها من زوجة وزوج ولو جاءت بلا استئجار،(قوله قيل عليه إلخ) ويظهر لي ترجيح الأول؛ لأن نفع القابلة معظمه يعود إلى الولد فيكون على أبيه.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الطلاق، باب النفقة،ج:5، ص: 291)
ونفقة الأولاد الصغار على الأب لا يشاركه فيها أحد.(الهداية، كتاب الطلاق، باب النفقات، ج:3، ص:333)
إن كان الصغير رضيعا فليس على أمه أن ترضعه ويستأجر الأب من ترضعه عندها.(الهداية، كتاب الطلاق، باب النفقات، ج:3، ص:334)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں