بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
گیس بڑھانے کے لیے کمپریسر مشین لگانا
سوال
ہمارے ہاں لوگوں نے گیس کا پریشر بڑھانے کےلیے بجلی کے مشین لگائےہیں، جس کی وجہ سے گیس کا پریشر بڑھ جاتاہے۔ یہاں کے بعض علمائے کرام کا کہناہےکہ سوئی گیس کا پریشر بڑھانے کےلیے بجلی کے مشین لگانا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے پڑوس کے گھروں سے گیس کی سپلائی بالکل معطل ہوکر رِہ جاتی ہے۔ اور بعض علمائےکرام کاکہناہےکہ گیس کا پریشر بڑھانے کےلیے مشین لگانا جائز ہے۔ کیونکہ جس نے یہ مشین لگائی وہ اپنے ہی میٹر کے یونٹس استعمال کرتےہیں ، دوسرے کے تو نہیں، اب دریافت یہ ہےکہ:
(1)اگر واقعی اس مشین لگانے سے پڑوسی کے گھروں میں گیس کی سپلائی معطل ہوجاتی ہے تو اس بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے؟
(2)اگر پڑوسی کے گھروں میں سپلائی بالکل معطل نہ ہو بلکہ گیس کا پریشر کم ہوجاتاہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
(3)جن بعض علمائےکرام کاکہناہےکہ مشین لگانے سے اپنی ہی میٹر کے یونٹس استعمال ہوتےہیں ان کا یہ کہنا درست یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اگر حکومت کی طرف سے وضع کردہ کوئی قانون عدل وانصاف اور مفاد عامہ کی رعایت پر مبنی ہونے کے بجائے،ظلم وجبر اور لوگوں کے حقوق کے استیصال پر مبنی ہو،تو اس طرح کے قانون میں حاکم کی اطاعت ضروری نہیں،بلکہ احتیاطی تدابیر بروئے کار لاکر اپنے حقوق کی وصولی کی گنجائش ہے۔جیسا کہ" سردی کے موسم میں گیس کی قلّت کے باوجودگیس کھینچنے کے لئے کمپریسر کے استعمال پر پابندی لگانا"،عوام پر حکومت کی طرف سے وضع کردہ اس قانون کی رعایت ضروری نہیں،بلکہ اپنے حق کی وصولی کے لئے کمپریسر لگانے کی گنجائش ہے۔اور اسکی بنیادی وجہ یہ ہےکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ان کی بنیادی ضروریات مہیّا کرے،مثلاً:پانی ،بجلی ،گیس وغیرہ۔ سردی کے موسم میں جب گیس کی ضرورت بڑھ جاتی ہے،تو عوام کے درمیان منصفانہ طریقے سے گیس تقسیم کرکے عوام کو ان کا بنیادی حق فراہم کرنےکی بجائے، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو گیس کی سپلائی متاثر ہوتی ہے،نیز حکومت کمرشل جگہوں میں بلاتعطل گیس سپلائی کرتی ہے،جبکہ دیگر عوام کو ان کےبنیادی حق سےبھی محروم رکھا جاتا ہے۔
لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر کوئی شخص سردی کے موسم میں گیس کی قلّت کی وجہ سےگیس کھینچنے کے لئے کمپریسر لگائے،تو دوسرے لوگوں کی تکلیف وایذارسانی سے قطع نظر اپنے حق کی حصولی کے لئےاس کی گنجائش ہے۔
اور جہاں تک کمپریسر لگانے کی وجہ سے دوسرے لوگوں تک گیس کی سپلائی متاثر ہونے کا معاملہ ہے ،تو اس کی ذمّہ دار بھی حکومت اور ارباب اقتدار طبقہ ہی ہے،کیونکہ حکومت اس معاملے میں عدل وانصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی ۔اس لئےحکومت کی ذمّہ داری ہے،کہ گیس کنکشن کےمنصوبوں میں مزید وسعت پیدا کرنےکی بجائےجن جگہوں میں گیس کنکشن دیے ہیں وہاں سپلائی یقینی بنائےتاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
"وهذاالحكم،أي وجوب طاعة الأميرمختص بمالم يخالف أمره الشّرع ،يدلّ عليہ سیاق الآیۃ؛فإنّ اللہ تعالیأمر الناس بطاعۃ أولی الأمر بعد ماأمرھم بالعدل في الحکم،تنبیھاعلی أنّطاعتھم واجبۃ ما داموا علی العدل"۔(أحكام القرآن،التھانوي،ظفرأحمدج 2ص 229مکتبہ:إدارة القرآن كراتشي)
"...لأنّ للسلطان ولايةَالنظر دون الإضراربالعامة"(الفتاوی الھندیۃ،لجماعۃ علماء الھند،کتاب الشرب،فصل فی المتفرقات،ج5ص464،دارالفکر)
التصرف علی الرعیۃ منوط بالمصلحۃ۔۔۔ومما یتفرع علی ھذہ القاعدۃان للوالی ان یعطی من طریق الجادۃ احدا لیبنی علیہ اذا کان لا یضر بالعامۃوان کان یضرلیس لہ ذلک۔(شرح المجلۃ لسلیم رستم باز ،المقالۃ الثانیۃ فی بیان القواعد الفقہیۃ،المادۃ ،58،ص43)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 245
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 575
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 411
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں