بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

جس مسجد میں پنجگانہ نماز ادا نہ ہو وہاں نماز جمعہ ادا کرنا


سوال

ایک چھوٹے محلے میں میں ایک مسجد ہے جس میں پنج وقتہ نماز عام طور پر جماعت کے ساتھ نہیں ہوتی لیکن جمعہ کے دن اس مسجد میں لوگ کثرت سے آتے ہیں ،تو کیا اس مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ نماز جمعہ کےانعقاد کے لیے مسجد میں پنجگانہ نماز کی پابندی ضروری نہیں چنانچہ جس علاقے میں صحت جمعہ کےدوسری شرائط پائی جاتی ہوں یعنی وہ مصر یا بڑا گاؤں ہو جس میں بنیادی ضروریات پائی جاتی ہوں، اور اس کی آبادی دو ڈھائی ہزار افراد پر مشتمل ہوتو وہاں جمعہ پڑھنا جائز ہوگا۔

صورت مسؤلہ میں اگر مذکورہ چھوٹامحلہ کسی شہر یا ایسے بڑے گاؤں کا محلہ ہوجس میں جمعہ کی  شرائط موجود ہیں تو یہاں نماز جمعہ کا انعقاد صحیح ہے اور مسجد میں پنجگانہ نمازکاادا ہوناضروری نہیں،لیکن  اگر اس علاقے میں صحت جمعہ کی شرائط موجود نہ ہوں تو اس محلے میں بھی نمازجمعہ کی ادائیگی صحیح نہ ہوگی۔

تقع فرضا فی القصبات والقری الکبیرۃ التی فیھا اسواق۔(ردالمحتار علی الدرالمختار ،کتاب الصلوۃ ،باب الجمعۃ ج3 ص6)

لاتصح الجمعۃ الا فی نصر جامع او مصلی المصر ولا تجوز فی القری ۔(الھدایۃ ،کتاب الصلوۃ ، باب الجمعۃ،ج1ص 177)


فتویٰ نمبر : 8767/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں