بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

پرانے قبرستان کو نئے قبرستان میں تبدیل کرنا


سوال

ہمارے گاؤں گندف میں تقریباً ۳۰۰ سال پرانا  قبرستان  ہے، کیا اس کو منہدم کرکے اس کو دوبارہ نیا قبرستان بنانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

     شرعی نقطہ نظر سے اگر قبرستان میں دفن کیے گئے مردوں پر اتنا عرصہ گزر جاۓ، جس میں  مردوں کے اجسام غالب گمان کے  مطابق گل سڑکر مٹی ہو چکے ہوں،تو ایسی صورت میں قبروں کو ہموار کرکے اس میں نئے  مردوں  کی تدفین جائز ہے۔

لہذا صورت مسئولہ میں اگر قبرستان پر اتنی مدت گزر چکی ہو، کہ ظن غالب یہ  ہو کہ قبروں میں مردے خاک ہو گئے ہوں  گے، تو ایسے پرانے اور بوسیدہ قبرستان کو نئے قبرستان میں تبدیل کرنا جائز ہے۔

ولو بلى الميت وصار ترابا جاز دفن غيره في قبره وزرعه والبناء عليه۔(الفتاوی الھندیة، کتاب الصلوۃ، الباب الحادي والعشرون في الجنائز، الفصل السادس فی القبر، ج1، ص228،  دارالفکر)

قال ابن القاسم: لوأن مقبرۃ من مقابرالمسلمین عفت فبنیٰ قوم علیھا مسجداً لم أر بذلک بأسا۔(عمدۃ القاري شرح صحیح البخاري، بیان حکم نبش قبور المشرکین، ج :4ص:179، مطبع دارٳحیاء التراث العربي)


فتویٰ نمبر : 4613/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں