بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
بیوی کو وائس میسج پر"ایک دو تین تہ پہ ما طلاقہ یی" الفاظ کہنے کا حکم
سوال
میرے بھائی نے اپنی بیوی کو وائس میسج ریکارڈ کر کے یہ کہا کہ "ایک ،دو،تین تی پی ما طلاقہ ای" (تو مجھ پر طلاق ہے) میرا بھائی کہ رہا ہے کہ میری نیت اس سے تکرار کی ہے تو ایسی صورت کتنی طلاقیں واقع ہونگیں؟
جواب
ایک دو تین حقیقتاً اعداد ہیں اور اعداد کسی چیز کی کمیت اور مقدار بیان کرنے کے لیے وضع کیے گئے ہیں ۔ تاہم معاشرتی حالات میں کبھی ایک ،دو،تین کے عدد کو طلا ق کا قائم مقام سمجھ کر استعمال کیا جاتا ہے پس جہاں طلا ق کا قرینہ پایا جائے وہاں اعداد سے طلا ق واقع ہوگی اور جہاں قرینہ نہ ہو وہاں طلاق واقع نہ ہوگی ۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر واقعی کسی شخص نے میسج ریکارڈ کر کے اپنی بیوی کو بھیجا ہو اور اس میں "ایک ،دو،تین تہ پہ ما طلاقہ ای " (ایک،دو،تین تو مجھ پر طلاق ہے) کے الفاظ کہے ہوں تو اس سے تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں شوہر کے تکرارِ طلاق کی نیت کا اعتبار نہیں کیونکہ اس نے تین کے عدد کیساتھ طلاق کا لفظ بھی استعمال کیا ہے لہذا تین طلاق کیساتھ بیوی مغلظہ ہو گئی ہے مذکورہ شخص کے لیے اب بیوی کیساتھ ازدواجی زندگی گزارنا جائز نہیں ہے۔
رجل قال لامرأته "ترايكي وتراسه"أو قال "تويكي وتوسه"قال أبوالقاسم الصفاررحمه الله تعالی لايقع شيئ ، قال الصدر الشهيد رحمہ اللہ تعالی يقع اذا نوی،قال وبہ یفتی ۔قال القاضی:وینبغی أن یکون الجواب علی التفصیل: اذا کان فی حال مذاکرۃ الطلاق أو فی حال الغضب یقع الطلاق،وان لم یکن لا یقع الا بالنیۃ۔(خلاصۃا لفتاوی،کتاب الطلاق ،ج2،ص98)
اما الصریح ۔۔وَهَذِهِ الْأَلْفَاظُ ظَاهِرَةُ الْمُرَادِ لِأَنَّهَا لَا تُسْتَعْمَلُ إلَّا في الطَّلَاقِ عن قَيْدِ النِّكَاحِ فَلَا يُحْتَاجُ فيها إلَى النِّيَّةِ لِوُقُوعِ الطَّلَاقِ إذْ النِّيَّةُ عَمَلُهَا في تَعْيِينِ الْمُبْهَمِ وَلَا إبْهَامَ فيها۔ (بدائع الصنائع،ج4،ص216)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں