بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/09/2026 |
دارالافتاء
زمانہ قدیم کے بتوں کی خریدوفروخت
سوال
ایک شخص کو زمین کی کھدائ میں کئی بت ملے ہیں ، جو کہ وائٹ سٹون سلور سے بنے ہوئے ہیں، اور اس میں قیمتی جواہر بھی لگے ہوئے ہیں، لیبارٹری ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ چار ہزار سال پرانے ہیں ، کئی کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا، وہ ایک کروڑ سے زائد قیمت دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا شرعی اعتبار سے ایسے پرانے بت کو فروخت کرنا مسلمان کے لیے جائز ہے یا نہیں؟ نیز اگر یہ بت صرف عجائب گھر والے خریدیں تو کیا حکم ہے؟ اور اگر ہندو خریدیں تو کیا حکم ہے؟نیز انڈیا بھیج کر فروخت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ مفصل جواب دیں۔
جواب
واضح رہے کہ شریعت مطہرہ نے حرام اور معصیت والی اشیاء جیسے : شراب، خنزیر، اور بت وغیرہ کی خریدوفروخت سے منع فرمایا ہے،کیونکہ خریدو فروخت سے اشیاء کو عزت و عظمت ملتی ہے، اور یہ کسی صاحب ایمان کا شیوہ نہیں کہ وہ حرام اور معصیت والی اشیاء کی تعظیم و توقیر کا سبب بنے۔
صورت مسٔولہ کے مطابق اگر کسی مسلمان کے پاس بت ہوں، تو اس کے لیے ان بتوں کو فروخت کرنا ازروۓ شریعت جائز نہیں چاہے وہ اسے عجائب گھر کو فروخت کرے، یا دوسرے ممالک میں بھیج کر فروخت کرے، کیونکہ ہر وہ چیز جو دوسروں کی لیے شرک یا معصیت میں مبتلا ہونے کا سبب بنتی ہو، تو اس کی خریدو فروخت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے، تاہم اگر ان کی شکل وصورت کو مسخ کر کے یا ان کو توڑ کر ان میں لگے قیمتی جواہر اور ہیروں کو بیچا جاۓ، تو ان کا بیچنا جائز ہے۔
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ: سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ عَامَ الفَتْحِ وَهُوَ بِمَكَّةَ: إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الخَمْرِ، وَالمَيْتَةِ وَالخِنْزِيرِ وَالأَصْنَامِ۔)صحیح البخاری، کتاب البیوع، باب بیع المیتۃ والاصنام،ج:2، ص:590، رقم:2236)
والإجماع قائم على أنه لا يجوز بيع الميتة والأصنام لأنه لا يحل الانتفاع بها ووضع الثمن فيها إضاعة مال وقد نهى الشارع عن إضاعته قلت على هذا التعليل إذا كسرت الأصنام وأمكن الانتفاع برضاضها جاز بيعها عند بعض الشافعية وبعض الحنفية۔(عمدۃالقاری شرح صحیح البخاری، کتاب البیوع، باب بیع المیتۃ والأصنام، ج:12، ص:55، دار إحیاء التراث العربی)
حرم بیع الخمر ۔۔۔ وکذا معنی قولہ:(والمیتۃ،والخنزیر،والأصنام)أی وإن کانت من ذھب أو فضۃ۔(مرقاۃالمفاتیح، کتاب البیوع، باب الکسب الطیب والحلال، ج:6، ص:18، المکتبۃ الحقانیہ)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 318
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 238
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 864
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 440
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 558
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 480
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 466
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 76
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 173
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 393
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 7
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 41
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 317
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1169
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 33
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 378
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں