بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
طلاق کو کسی شرط کے عدم کے ساتھ معلق کرنا
سوال
فاطمہ جو کہ زید کی بیوی ہے اس نے زید کو کہا کہ میں ماں کے گھر جاتی ہوں ۔ زید نے پشتو میں کہا "آوآو لاڑہ شہ،کہ لا نہ ڑے نو پہ ما باندے بہ طلاقہ یی"(کہ ہاں ہاں جاؤ اگر آپ نہیں گئی تو مجھ پر طلاق ہے )۔پھر کچھ دیر بعد گھر آیا تو بیوی جانے کی تیاری میں مصروف تھی، زید نے کہا کہ آپ نہیں جاؤگی ۔بیوی نے کہا :اور آپ نے جو اس طرح كی بات کی ہے اس کا کیا بنے گا ؟ زید نے جوابا کہا کہ وہ بھی میں نے کہا تھا اور اب یہ بھی میں کہتا ہوں کہ مت جاؤ اس میں کچھ تو نہیں ہے ۔اب مطلوب یہ ہے کہ:
1ـ کیا زید کی یہ بات درست ہے اور کیا وہ رجوع کر سکتا ہے ؟
2ـ اگر مذکورہ شرط (ماں کے گھر نا جانا) پائی گئی تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی ؟اگر واقع ہے تو کونسی طلاق ،اور کتنے واقع ہونگے؟
جواب
واضح رہے کہ جس طرح بیوی کو بغیر شرط کے طلاق کے الفاظ کہنے سے فوری طلاق واقع ہوتی ہے اسی طرح اگر طلاق کو کسی کام کے وجود یا عدم کے ساتھ معلق کیا جائے تو متعلقہ شرط کے وجود کی صورت میں اگر بیوی کا نکاح برقرار ہو تو شرعا مشروط طلاق واقع ہو جائے گی ،اور شوہر کا طلاق معلق کرنے کے بعد پھر اس تعلیق طلاق کو ختم کرنا معتبر نہیں۔نیز ایک یا دو مرتبہ طلاق رجعی واقع ہونے سے چونکہ نکاح بالکلیہ ختم نہیں ہوتا اس لیے عدت میں رجوع کرنے کی شریعت نے اجازت دی ہے ،لیکن اگر شوہر نے طلاق رجعی دی اور بغیر رجوع کے عدت گزر گئی تو ایسی صورت میں مرد کے لیے تجدید نکاح کے بغیر رجوع کا استحقاق نہیں رہتا ۔
صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص نے واقعی اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہے ہوں "آوآو لاڑہ شہ کہ لا نہ ڑے نو پہ ما باندے بہ طلاقہ یی"(اگر تو ماں کے گھر نہ چلی گئی تو تم مجھ پر طلاق ہو )،اس کے بعد اگر عورت اپنی ماں کے گھر چلی گئی ہو تو طلاق واقع نہیں ہوئی ہے اس لئے کہ طلاق کو جس شرط کے ساتھ معلق کیا تھا وہ نہیں پائی گئی ،لیکن اگر بیوی شوہر کے کہنے کے بعد ماں کے گھر نہ چلی گئی ہو اور عورت مدخول بہا ہو یا اس کے ساتھ خلوت صحیحہ ہوئی ہو تو شرعا ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی ہے، لہذا اگر عدت نہ گزری ہو تو رجوع کرنے کا حق شوہر کے پاس ہے ،تاہم اگر شوہر نے عدت کے دوران رجوع نہ کیا ہو تو عدت گزرنےپر تجدید نکاح کے بغیر یہ عورت شوہر کے لیے حلال نہیں ہوسکتی۔
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق۔(الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق،الباب الرابع في الطلاق بالشرط،ج:1،ص:488)
فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي لأن هذه الألفاظ تستعمل في الطلاق ولا تستعمل في غيره فكان صريحا وأنه يعقب الرجعة بالنص ولا يفتقر إلى النية لأنه صريح فيه لغلبة الاستعمال۔(الهداية،كتاب الطلاق،باب إيقاع الطلاق،ج:3،ص:143)
رجل قال لامرأته اكرامشب نزديك من نيائي(إن لم تجيئي عندي الليلة) فأنت طالق فجاءت إلى الباب ولم تدخل تطلق۔(الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق،الباب الرابع في الطلاق بالشرط ونحوه،ج:1،ص:498)
وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية۔(أيضاً،الباب السادس في الرجعة،ج:1،ص:533)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں