بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
نکاح میں مہر کے علاوہ رقم کا مطالبہ کرنا
سوال
زید نے عائشہ سے نکاح کیا ،نکاح کے دوران عائشہ کے والد صاحب (عمرو) نے زید کے رشتہ داروں کے ساتھ شرط لگائی کہ آپ نے مجھے 40،000روپے لڑکی کے مہر کے علاوہ دینے ہونگے ۔جسے زید کے رشتہ داروں نے بامر مجبوری مان لیا ، اب سوال یہ ہے کہ زید کو یہ پیسے ادا کرنے ہونگے ؟نیز یہ کہ کیا عمر و(عائشہ کے باپ )کے لیےیہ پیسے لینا جائز ہے ؟جو کہ ایک قسم کا اپنی بیٹی کو پیچنے کے عوض لیے گئے ہیں ۔
جواب
شریعت مطہرہ میں نکاح صرف طبعی وشخصی ضرورت کی تکمیل ہی نہیں بلکہ ایک عبادت ہے اس لیے اس میں شرعی اصول کی پاسداری نہایت ضروری ہے ،کسی ناجائز رسم ورواج کے تحت اس کو مشکل بنانا احکام شریعت سے متصادم ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ۔مثلاً لڑکی کے نکاح کے بدلے اس کے والدین کا لڑکے کے والدین سے مہر کے علاوہ اپنے لیے رقم کا مطالبہ کرنا ،عموماًایسی صورت میں لڑکا مجبوراً بادل ناخواستہ یہ رقم ادا کرتا ہے کیونکہ اس کے بغیر کوئی اسے رشتہ نہیں دیتا۔فقہائے کرام نے اسے رشوت قرار دیا ہے چنانچہ اس رقم کو لینے کے بعد بھی یہ رقم لینے والےکی ملکیت میں نہیں آتی بلکہ ایسا مال بدستور دینے والے کی ملکیت میں رہے گا جو اس کو واپس کرنا لازم ہے ۔تاہم اگر کہیں پر کچھ رقم لڑکی کی بنیادی ضروریات کی خاطر لی جاتی ہو تو ایسی صورت میں یہ رقم لینا درحقیقت مہر کا حصہ شمار ہوگا لہذا اس کی گنجائش ہوگی ۔
صورت مسؤلہ میں عائشہ کے باپ نے اضافی رقم اگر اپنے لیے طلب کی ہو تو زید پر یہ رقم ادا کرنا لازم نہیں ۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَطَبَ النَّاسَ فِى حَجَّةِ الْوَدَاعِ ۔۔۔(وقال)لاَ يَحِلُّ لاِمْرِئٍ مِنْ مَالِ أَخِيهِ إِلاَّ مَا أَعْطَاهُ مِنْ طِيبِ نَفْسٍ ۔۔۔(السنن الكبرى للبیهقي،كتاب الغصب رقم الحديث،11719)
(أخذ أهل المرأة شيئا عند التسليم فللزوج أن يسترده) لأنه رشوة.وقال ابن عابدین تحت(قوله عند التسليم) أي بأن أبى أن يسلمها أخوها أو نحوه حتى يأخذ شيئا، وكذا لو أبى أن يزوجها فللزوج الاسترداد قائما أو هالكا لأنه رشوة بزازية.(ردالمحتار مع الدرالمختار،كتاب النكاح،قبيل مطلب في دعوى الأب أن الجهاز عارية،4/307)
ما هو معروف بين الناس في زماننا من أن البكر لها أشياء زائدة على المهر۔۔۔۔۔۔وأنت خبير بأن هذه المذكورات تعتبر في العرف على وجه اللزوم على أنها من جملة المهر، غير أن المهر منه ما يصرح بكونه مهرا ومنه ما يسكت عنه بناء على أنه معروف لا بد من تسليمه، بدليل أنه عند عدم إرادة تسليمه لا بد من اشتراط نفيه أو تسمية ما يقابله كما مر، فهو بمنزلة المشروط لفظا فلا يصح جعله عدة وتبرعا،(ردالمحتارعلى الدرالمختار،كتاب النكاح،باب المهر،4/272 مطبع:دارالكتب العلمية)
للمراۃ ان تھب مالھا لزوجھا من صداق دخل بھا زوجھا او لم یدخل ولیس لاحد من اولیائھا اب ولا غیرہ الاعتراض۔(فتاوی الھندیۃ ،باب السابع فی المھر ج1ص316)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں