بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
باہر ممالک میں کرسمس کے موقع پر ملازمین کو دیے جانے والے تحائف قبول کرنے کا حکم
سوال
1ـ باہر ممالک میں بعض اوقات ادارے کی طرف سے ملازمین کو کرسمس کے موقع پر تحفہ دیا جاتا ہے مثلاً:چاکلیٹ ،جوس وغیرہ۔ کیا ہمارے لیے اس طرح کرسمس کی نسبت سے دیا جانے والے تحفہ لینا جائز ہے؟ اور اگرجائز نہیں تو ایسی صورت میں اگر کوئی تحفہ لے چکا ہے تو ان اشیا کا کیا کرے؟
2ـادارہ کرسمس کے موقع پر ملازمین کو آن لائن خریداری کے لیے کچھ ٹوکن دیتا ہے جن کو استعمال کر کے ملازمین اپنی پسند کی چیزیں خرید سکتے ہیں اگر ان کو استعمال نہ کریں تو ٹوکن بظاہر ضائع ہوں گے،تو ایسی صورت میں مسلمان ملازمین کے لیے اس ٹوکن کو قبول کرنا اور استعمال کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ بینوا توجروا
جواب
شرعی نقطہ نظر سے غیر مسلموں سے ہدایا اور تحائف قبول کرنے میں فی نفسہ کوئی حرج نہیں، البتہ اگر ان سے تحفے تحائف قبول کرنے سے غیر مسلموں کی عظمت و محبت دل میں پیدا ہوتی ہو یا تحائف قبول کرنے سے ان کے مذہبی تہوار کی تعظیم مقصود ہو تو پھر ان تحائف کا قبول کرنا شرعاًجائز نہیں ،لیکن اگر مذہبی تہوار کے موقع پر دیے جانے والے تحائف کے قبول کرنے سے نہ تو اس دن تہوار کی تعظیم مقصود ہو اور نہ ہی اس کی وجہ سے غیر مسلموں کی عظمت و محبت دل میں پیدا ہوتی ہو ،بلکہ معاشرتی طور پر باہمی مروت کے طور پر ایک دوسرے سے تحائف قبول کیے جائیں تو شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں،بلکہ بعض معاشروں میں نفرت مٹانے کے لیے حسن معاشرت کی نشانی سمجھی جاتی ہے جس کا مسلمان زیادہ حقدار ہے چنانچہ معاشرتی طور پر تحائف قبول کرنے یا سیل کے مراعات سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
صورت مسئولہ کے مطابق باہر ممالک میں کرسمس ڈے کے موقع پر ادارے کی طرف سے ملازمین کو جو تحفے دیے جاتے ہیں یا آن لائن خریداری کے لیے جو ٹوکن دیے جاتے ہیں تو ان کے قبول کرنے اور استعمال کرنے کی شرعاً گنجائش ہے،بشرط یہ کہ تحفہ میں دی جانے والی چیز فی نفسہ حلال ہواور اس کی وجہ سے مسلمان کے دل میں غیر مسلموں کے تہوارکی تعظیم یا محبت پیدا نہ ہو۔
عن أبي برزة الأسلمي، أنه كان له سكان مجوس فكانوا يهدون له في النيروز والمهرجان , فيقول لأهله: ما كان من فاكهة فاقبلوه , وما كان سوى ذلك فردوه۔(المصنف لابن لأبي شيبه،كتاب السير،باب ما قالوا في طعام المجوس وفواكههم،ج17،ص415)
وجئنا إلى صلة المشرك المسلم فقد روى محمد رحمه الله تعالى في السير الكبير أخبارا متعارضة في بعضها أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قبل هدايا المشرك وفي بعضها أنه صلى الله عليه وسلم لم يقبل فلا بد من التوفيق ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ومن المشايخ من وفق من وجه آخر فقال لم يقبل من شخص علم أنه لو قبل منه يقل صلابته وعزته في حقه ويلين له بسبب قبول الهدية وقبل من شخص علم أنه لا يقل صلابته وعزته في حقه ولا يلين بسبب قبول الهدية كذا في المحيط ۔(الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية،الباب الرابع عشرفي أهل الذمة والأحكام التي تعود إليهم،ج5 ص348 مطبع:بلوچستان بک ڈپو)
ويأتي به المجوس في نيروزهم من الأطعمة إلى الأكابر والسادات من كانت بينهم وبينهم معرفة ذهاب و مجيء فقد قيل إن أخذ ذلك على وجه الموافقة لفرجهم يضر ذلك بدينه وإن أخذه لا على ذلك الوجه لا بأس به والإحترازعنه أولى۔(الفتاوى التا تارخانية،كتاب المرتدین،الفصل الحادي عشر في الخروج إلي النشيدة والذهاب إلى ضيافةالمجوس،ج7 ص348)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں