بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
آن لائن پراڈکٹ کی تصویر دکھا کر غیر مملوکہ اشیاء فروخت کرنا
سوال
مفتی صاحب آج کل آنلائن کاروبار کا زور شور ہے۔ فیس بک وغیرہ پر نامی گرامی لوگ اس طرح کا کاروبار کرتے ہیں۔ اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ (مثلا) میں آنلائن کاروبار کرتا ہو میرے قبضے میں کوئی چیز نہیں میں اپنے عزیز کے دکان جاتا ہوں وہاں سے اس کے طیب نفس سے آئٹم کی تصاویر لیتا ہوں اور ان سے اجازت آگے بیچنے کی اجازت لیتا ہوں۔ پھر میں فیس بک وغیرہ پر اس کی تصاویر لے کر گاہک کو وہ تصاویر دکھا کر سودا طے کرتا ہو۔ خیار عیب اور خیار رؤیت کا حق دیتا ہوں۔ پھر عزیز کے دکان جاکر ان سے وہ آئٹم خرید کر خریدار کو بھیج دیتا ہوں۔ ان کو مارکیٹ ریٹ دیتا ہو اور باقی پیسے اس کے طیب نفس سے رکھ لیتا ہو تو کیا یہ صورت صحیح ہے؟
اسی طرح DARAZ پر لوگ تصاویر دیکھ کر آرڈر بک کراتے ہیں حالانکہ ان کے قبضے میں آئٹم نہیں ہوتا اس کے بعد دراز والے دکان سے لیکر وہ بھیج دیتے ہیں۔ حالانکہ آرڈر یا سودا طے کرتے وقت وہ آئٹم ان کے ساتھ نہیں ہوتا۔ کیا یہ صورت صحیح ہے۔
جواب
خرید و فروخت میں شرعاً یہ لازم ہے کہ جن چیزوں کی خرید وفروخت ہو رہی ہو معاملہ طے پاتے وقت وہ فروخت کنندہ کی ملکیت میں ہوں،ان کا وجود قطعی ویقینی ہو اور ان کی معدومیت (ناپیدگی) کا کوئی شائبہ نہ ہو ، معلوم و متعین ہواور بائع کے قبضہ میں بھی ہو۔
صورت مسئولہ کے مطابق آن لائن کاروبار میں اگر مبیع(جوچیزفروخت کی جارہی ہو)بیچنے والے کی ملکیت میں نہ ہو اور وہ محض اشتہاریا تصویردکھاکر کسی کو وہ سامان فروخت کرے اور بعد میں وہ سامان کسی اور دکان،اسٹوروغیرہ سے خرید کردے تو یہ صورت جائز نہیں۔تاہم اس کے جواز کی یہ صورت بن سکتی ہے کہ آن لائن کام کرنے والا فرد یا کمپنی دکاندار کی جانب سے وکیل بالبیع بن جائے اور ان کے لئے وہ چیز فروخت کرے جبکہ اپنے لئے کمیشن یا متعین اجرت کا معاہدہ کر لے تو یہ صورت جائز ہو گی۔
ہماری معلومات کے مطابق دراز(Daraz) ایپ میں مذکورہ ناجائز صورت کے علاوہ جائز صورتیں بھی موجود ہیں جیسا کہ بعض کمپنیوں کے اپنے ذاتی اکاؤنٹ ہوتے ہیں جو کہ اپنی مملوکہ اشیاء کی فروخت کرتے ہیں یا افراد اپنی مملوکہ چیزوں کو ہی فروخت کرتے ہیں چنانچہ مملوکہ اشیاء کی تصویر دکھا کر آن لائن فروخت کرنا شرعاً درست ہے ۔
عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ يَطْلُبُ مِنِّى الْبَيْعَ وَلَيْسَ عِنْدِى أَفَأَبِيعُهُ لَهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم: لاَ تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ. (السنن الكبرى للبيهقي،باب من قال لايجوز بيع العين،ج5ص267)
ومنها أن يكون مملوكا لأن البيع تمليك فلا ينعقد فيما ليس بمملوك ۔۔۔ ومنها وهو شرط انعقاد البيع للبائع أن يكون مملوكا للبائع عندالبيع فإن لم يكن لا ينعقد وإن ملكه بعد ذلك بوجه من الوجوه إلا السلم خاصة وهذا بيع ما ليس عنده ونهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع ما ليس عند الإنسان ورخص في السلم۔ (بدائع الصنائع ،فصل واما الذی يرجع الی المعقود عليه،ج5ص147)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں