بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
لاک ڈاؤن کے دوران دکانوں کا کرایہ وصول کرنا
سوال
لاک ڈاؤن (قرنطین) کے دوران مالک دکان کے لیے دکانوں کا کرایہ لینا شرعاً جائز ہے یا نہیں اس حال میں کہ دکان کھولنے پر پابندی حکومت کی طرف سے ہے، مالکِ دکان کی طرف سے نہیں، نیز اس دوران مالک اور دکاندار کا عقدِ اجارہ برقرار رہا۔
جواب
واضح رہے کہ جب عقدِ اجارہ صحیح ہو، فاسد نہ ہو، اور مالک، کرایہ دار کو شیءِ مستاجرہ حوالہ کر کے اس سے فائدہ اٹھانے پر قدرت دیدے، تو کرایہ دار پر کرایہ لازم ہو جاتا ہے، خواہ وہ اس چیز سے فائدہ اٹھائے یا نہ اٹھائے۔ البتہ اگر کوئی ایسا عارض پیش آئے جس کی وجہ سے اس چیز (شیءِ مستاجرہ ) سے فائدہ اٹھانا بالکل ممکن نہ رہے ، جیسے: کرایہ پر لیے ہوئے گھر یا دکان کی چھت گرجائے، وغیرہ، تو اس صورت میں کرایہ ساقط ہو جاتا ہے جب تک گھر یا دکان کو دوبارہ قابلِ انتفاع نہ بنایا جائے۔ اور اگر ایسا عارض پیش آئے جس کی وجہ سے شیءِ مستاجرہ سے فائدہ اٹھانے میں خلل اور نقصان واقع ہو جائے، جیسے گھر کی چاردیواری گر جائے تو اس صورت میں کرایہ دار کو عقدِاجارہ فسخ کرنے کا اختیار حاصل ہو جاتا ہے ، اگر کرایہ دار نے عقدِ اجارہ فسخ کر دیا تو ٹھیک ہے، ورنہ اس کے ذمے پوری اجرت لازم ہوگی۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران اگر دکان کھولنے وغیرہ میں مالک کی طرف سے کوئی رکاؤٹ نہ ہو ، بلکہ محض حکومتی پابندی کی وجہ سے کرایہ دار ، دکان نہ کھول سکا ہو، تو چونکہ اس دوران دکان کا قبضہ کرایہ دار کے پاس رہا، نیز اگرچہ ان ایام میں کرایہ دار ، دکان کھول کر خرید و فروخت نہ کر سکا لیکن اس کا سامانِ تجارت وغیرہ اس دکان میں محفوظ رہا، اور فریقین کا عقدِ اجارہ بھی بدستور برقرار رہا، اس لیے مالکِ دکان کے لیے لاک ڈاؤن کے ایام کا کرایہ لینا شرعا جائز ہے۔ البتہ پوری دنیا کو متاثرکرنے والی وبا "کورونا" کی وجہ سے جب عالمی سطح پر حکومتوں نے کئی ذمہ داریوں اور حقوق میں مواسات اور ہمدردی کا مظاہرہ کر کے تخفیف سے کام لیا تو ایک مسلمان ایسے اخلاقی کردار اپنانے کا زیادہ لائق ہے۔ اس لیے مالک دکان کو چاہیے کہ کرایہ داروں سے ہمدردی اور آسانی کا معاملہ کرے۔
عن جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا سَمْحًا إِذَا بَاعَ، وَإِذَا اشْتَرَى، وَإِذَا اقْتَضَى» (صحيح البخاري، بَابُ السُّهُولَةِ وَالسَّمَاحَةِ فِي الشِّرَاءِ وَالبَيْعِ، وَمَنْ طَلَبَ حَقًّا فَلْيَطْلُبْهُ فِي عَفَافٍ،ج:2 ، :ص (551:
وفيه الحض على السماحة في المعاملة واستعمال معالي الأخلاق وترك المشاحة والحض على ترك التضييق على الناس في المطالبة وأخذ العفو منهم ۔ (فتح الباري شرح صحيح البخاري، باب السهولة والسماحة في الشراء والبيع، ومن طلب حقا فليطلبه في عفاف،ج: 5، ص: 28)
تلزم الأجرة أيضا في الإجارة الصحيحة بالإقتدار على استيفاء المنفعة، مثلا: لو استأجر أحد دارا بإجارة صحيحة فبعد قبضها يلزمه إعطاء الأجرة وإن لم يسكنها۔ (شرح المجلة، خالد الأتاسی، کتاب الإجارات، مادة: 470، ج: 2، ص: (554
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں