بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
شوہر بیوی کا ہم پلہ اور برابر ہونا
سوال
(1)عاقلہ بالغہ ولی کی اجازت کے بغیر اگر نکاح کرے تو نکاح کرتے وقت شوہر میں چند اوصاف کا ہونا ضروری ہیں یا شوہر کے علاوہ خاندان میں بھی ان اوصاف کا ہونا ضروری ہیں ؟
(2)اگر شوہر اتنا قرض لے کہ جس سے مہر اور نفقہ ادا کرنے پر قادر ہو جائے تو یہ کفائت کے لیے کافی ہے یا نہیں ؟
(3)مہر مثل سے کم مہر مقرر کرنے سے کفائت باقی رہتی ہے یا نہیں ؟
جواب
فقہائے کرام نے نکاح کے سلسلے میں مرد اور عورت کے مابین کفائت کے سلسلے میں اسلام ،نسب ،دین داری ،پیشہ ،مال داری ،اور حریت کو اعتبار دیا ہے یعنی مرد ان امور میں عورت سے بہتر یا اس کے ہم پلہ ہو اس سے کم نہ ہو ان امور میں سے نسب اور پیشہ کاتعلق خاندان سے ہے یعنی شوہر کا خاندان نسب اور پیشہ کے اعتبار سے لڑکی کے خاندان والوں کے برابر یا اس سے بہتر ہو اسی طرح اسلام میں بھی والد کا اعتبار ہوگا چنانچہ جو شخص خود مسلمان ہو لیکن اس کا والد مسلمان نہ ہو وہ اس لڑکی کا کفو نہیں بن سکتا جس کا والد مسلمان ہو اور جس شخص کا والد بھی مسلمان ہو لیکن دادا مسلمان نہ ہو وہ اس لڑکی کا کفو نہیں جس کا والد اور دادادونوں مسلمان ہوں اسی طرح حریت یعنی آزادی میں بھی باپ ،دادا تک کے سلسلے کا اعتبار ہوگا اس کے علاوہ دین داری اور مال داری کا تعلق صرف شوہر کے ساتھ ہے شوہر کے خاندان کے ساتھ اس کا تعلق نہیں ۔
(2)کفاءت کے شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ وہ مرد اتنا مال دار ہو کہ بیوی کے مہر معجل اور نفقہ کے ادائیگی پر قادر ہو لہذا اگر شوہر کسی سے قرض لے کر مہر اور نفقہ پر قادر ہوجائے تو شرعا اس سے کفائت کی شرط پوری ہوجائے گی۔ایسی صورت میں اگر کفائت کی دیگر شرائط موجود ہو ں تو اس مرد کو عورت کا کفو شمار کیا جائے گا ۔
(3)مہر شرعا کفائت کے شرائط میں سے نہیں البتہ اگر کوئی عورت ولی کی اجازت کے بغیر مہر مثل سے کم مہر پر نکاح کرلے تو ایسی صورت میں اولیاء کواعتراض کا حق حاصل ہےیہاں تک کہ شوہر مہر مثل کی مقدار پوری کردےیا ولی بذریعہ قاضی اس نکاح کو فسخ کردے۔
ونظم العلامة الحموي ما تعتبر فيه الكفاءة فقال : إن الكفاءة في النكاح تكون في ست لها بيت بديع قد ضبط نسب وإسلام كذلك حرفة حرية وديانة مال فقط۔(ردالمحتار على الدر المختار،كتاب النكاح ،باب الكفاءة )
أما في العجم فتعتبر ( حرية وإسلاما ) فمسلم بنفسه أو معتق غير كفء لمن أبوها مسلم أو حر أو معتق وأمها حرة الأصل ومن أبوه مسلم أو حر غير كفء لذات أبوين ( وأبوان فيهما كالآباء ) لتمام النسب بالجد۔( تنوير الأبصارمع الدرالمختار،كتاب النكاح باب الكفاءةج4ص211)
ومنها الكفاءة في المال وهو أن يكون مالكا للمهر والنفقة وهو المعتبر في ظاهر الرواية۔(الفتاوى الهندية ،كتاب النكاح الباب الخامس في الأكفاء ج 1ص357)
( قوله بأن يقدر على المعجل إلخ ) أي على ما تعارفوا تعجيله من المهر ، وإن كان كله حالا فتح فلا تشترط القدرة على الكل ، ولا أن يساويها في الغنى في ظاهر الرواية وهو الصحيح زيلعي ، ولو صبيا فهو غني بغنى أبيه أو أمه أو جده كما يأتي وشمل ما لو كان عليه دين بقدر المهر ، فإنه كفء لأن له أن يقضي أي الدينين شاء كما في الولوالجية۔(رد المحتار على الدر المختار،كتاب النكاح باب الكفاءة ج4،ص 214)۔
ولو تزوجت المرأة ونقصت من مهر مثلهافللولي الاعتراض عليها حتى يتم لها مهرها أو يفارقها۔(الفتاوى الهندية كتاب النكاح الباب الخامس في الأكفاء ج 1ص359)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں