بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 11/08/2026 |
دارالافتاء
زرعی ترقیاتی بینک میں ملازمت کا حکم
سوال
میرے والد صاحب زرعی ترقیاتی بینک میں ملازم ہیں ، اس بینک کی تنخواہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ جواز و عدم جواز کی صورت بیان کریں؟
جواب
واضح رہے کہ کنونشنل بینکوں میں عموما سودی معاملات ہوتے رہتے ہیں اور دین اسلام میں سود کا حرام ہونا کسی پر مخفی نہیں سود کھانا اور کھلانا تو درکنار سود ی معاملات لکھنے والے پر بھی لعنت کی گئی ہےاس لئے سودی بینک کی وہ ملازمتیں جن میں براہ راست سودی معاملات میں تعاون کرنا پڑتا ہو وہ ملازمت اختیار کرنا شرعا جائز نہیں تاہم بینک میں بعض شعبے ایسے بھی ہیں جن میں براہ راست سودی معاملات میں کوئی تعاون نہیں ہوتا،مثلا:بینک میں چوکیداری،بینک کی گاڑی کی ڈرائیوری کرنا وغیرہ، ان کی ملازمت کرنے کی گنجائش پائی جاتی ہے علاوہ ازیں جن بینکوں نے اسلامی بینکاری شروع کی ہے اگر ان کے قواعد و ضوابط شریعت کے مطابق ہوں اور ان پر عمل کیا جاتا ہواور اس کی نگرانی بااعتمادسپر وائزری کمیٹی کرتی ہو تو ایسے بنک میں ملازمت کرنا جائز ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک میں کنونشنل(سودی) اور اسلامی بینکاری دونوں موجود ہیں، چنانچہ اس بینک کی کنونشنل برانچ میں ایسے امور کی ملازمت کرناجن میں سودی معاملات میں تعاون کرنا پڑے، جائز نہیں لیکن اگر کوئی ایسی ملازمت ہو جس میں سود سے متعلق کوئی کام نہ کرنا پڑے(جیسا کہ اوپر ذکر ہوا) تو اس کی گنجائش پائی جاتی ہے ، ایسے ہی اسی بینک کی اسلامی برانچ اگر اسلامی قواعد و ضوابط کی پابندی کرتی ہو اور اس کی نگرانی بااعتماد علماء کر رہے ہوں تو اس میں ملازمت کرنا جائز ہے۔
عن جابر قال:لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال هم سواء۔ (صحيح مسلم،کتاب البيوع،باب الربوا، ج2، ص28)
"الأمور بمقاصدها"يعني أن الحكم الذي يترتب على أمر يكون على مقتضى ما هو المقصود من ذلك الأمر۔ (شرح المجلةلخالد الأتاسي،المقالة الثانية، المادة:2،ج1،ص13)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں