بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
حرام مال سے خلاصی کی صورت
سوال
سود وغیرہ کے ذریعے سے جو حرام رقم کمایا ہے اور اسے خرچ کیا ہے اس حرام رقم کے استعمال کے گناہ سے ہم کس طرح چھٹکارا پا سکتے ہیں: (1)اگر وہ حرام رقم ہمارے پاس موجود ہو تو اس سے خلاصی حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے (2)اگر اس حرام مال پر کاروبار کیا ہوتو اس کا کیا حکم ہے ؟(3)اسی طرح اگر ہم نے حرام مال سے کوئی عمارت بنائی ہوتب خلاصی کی کیا صورت ہو گی ؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے حرام مال کو اصل مالک کی طرف لوٹانا ضروری ہے لیکن اگر اصل مالک معلوم نہ ہو تو پھر اس مال کو بلا نیت ثواب فقرا اور مساکین پرصدقہ کرنا ضروری ہے ۔
صورت مسؤلہ میں (1)اگر کسی کے پاس حرام مال موجود ہو تو اگر اصل مالک معلوم ہو جس سے اس نے یہ ناحق مال لیا ہے تب تو اس کو یہ رقم لوٹانا ضروری ہے لیکن اگر اصل مالک معلوم نہ ہو تو خلاصی کی صورت یہ ہو سکتی ہے کہ گزشتہ گناہ پر پشیماں اور نادم ہو کر استغفار کرے اور اس حرام مال کو بغیر نیت ثواب کے فقرا پر صدقہ کرے ۔
(2)اگر کسی شخص نے حرام مال کی طرف اشارہ کرکے کوئی چیز خریدی ہو اور ادائیگی بھی اس مشارالیہ حرام مال سے کی ہو تو ایسی صورت میں اصل مال حرام کی طرح اس کی آمدنی بھی حرام ہے اور دونوں کا بغیر نیت ثواب کے فقرا پر صدقہ کرنا واجب ہو گا ،لیکن اگر مال حرام کی طرف اشارہ کیے بغیر اس مال سے کچھ خریدا تو اس صورت میں کمائے ہوئے نفع کو استعمال کرنے کی گنجائش ہے تاہم اصل مال حرام کا صدقہ کرنا پھر بھی لازم ہے ۔
(3)اگر حرام رقم سے گھر وغیرہ کی تعمیر کی ہو تو توبہ کرکے جتنا حرام پیسہ اس میں استعمال کیا ہے حساب لگا کر اتنی ہی رقم اصل مالک کو لوٹا دے ،لیکن اگر اصل مالک معلوم نہ ہوتو حرام مال کے بقدر رقم بلانیت ثواب فقرا اور مساکین پرصدقہ کرے ۔
والسبيل في المعاصي ردها وذلك هاهنا برد المأخوذ إن تمكن من رده بأن عرف صاحبه وبالتصدق به إن لم يعرفه ليصل إليه نفع ماله إن كان لا يصل إليه عين ماله۔(الفتاوى الهندية،ج5ص349)
(لو تصرف في المغصوب والوديعة ) بأن باعه ( وربح ) فيه ( إذا كان ) ذلك ( متعينا بالإشارة أو بالشراء بدراهم الوديعة أو الغصب ونقدها ) يعني يتصدق بربح حصل فيهما إذا كانا مما يتعين بالإشارة وإن كانا مما لا يتعين فعلى أربعة أوجه فإن أشار إليها ونقدها فكذلك يتصدق ( وإن أشار إليها ونقد غيرها أو ) أشار ( إلى غيرها ) ونقدها ( أو أطلق ) ولم يشر ( ونقدها لا ) یتصدق في الصور الثلاث عند الكرخي قيل ( وبه يفتى )۔(الدر المختار ،كتاب الغصب،ج6ص189)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں