بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/10/2026 |
دارالافتاء
سپلائی فراہم کرنے پر گاڑی والے کے ساتھ منافع میں شریک ہونا
سوال
زید کے پاس دبئی میں ایک ذاتی گاڑی (ٹرک) ہے ، بکر نے زید کو کہا کہ میں آپ کو ٹرپ(سامان کی سپلائی) دونگا ، مہینہ میں آپ کو جتنا نفع ہوگا وہ آدھا آدھا ہوگا اور مہینہ میں پٹرول،ڈیزل کا خرچہ ، اس کے علاوہ گاڑی میں اگر کوئی چھوٹا موٹا کام ہوگا تو اس میں بھی میں آپ کے ساتھ آدھا خرچہ بر داشت کرونگا اور تیسری بات یہ کہ مہینہ کے اختتام پرآپ کے جتنے ٹرپس ہونگے ان کے پیسے بھی میں آپ کو دونگا چاہے کمپنی والے مجھے پیسے بعد میں دیں(کیونکہ کبھی کبھی کمپنی والے بکر کو دو مہینے بعد وہ پیسے دیتے ہیں)۔ زید اور بکر کا آپس میں یہ معاملہ درست ہے یا نہیں وضاحت فرمائیں؟ اگر درست نہیں تو اس میں صحیح صورت کیا ہو سکتی ہے؟
جواب
شرکت کے لئے ضروری ہے کہ جانبین سے نقد مال ہو یا ایک طرف سے مال اور دوسری طرف سے عمل ہو جوکہ مضاربت کہلاتا ہے یا دونوں کسی عمل میں باہم شریک ہوں اور اس کی اجرت آپس میں تقسیم کریں ، بغیر سرمایہ اور محنت کے خواہ مخواہ کسی کی مزدوری میں شریک ہونا شرعاً جائز نہیں۔
صورت مسئولہ میں بکر کا کمپنی سے ٹرپس لے کر زید کو دینا شرعاً اجارہ کا عقدہے جس میں زید اجیر اور بکر مستاجر ہے اور شرعاً اجیر اپنا کام مکمل کرنے پر اجرت کا مستحق ٹھہرتا ہے لہذا جب زید بکر کا ٹرپ پہنچادے تو وہ اجرت کا مستحق ہوگا چاہے بکر کو کمپنی سے یہ رقم وصول ہو یا نہ ہو، نیز چونکہ یہ عقد اجارہ ہے اس لئے بکر کے لئے زید کے منافع میں شریک ہونا جائز نہیں ۔
إذا لم يوجد واحد من الأمور الثلاثة السالفة الذكر يعني المال والعمل والضمان فلا استحقاق للربح مثلا إذا قال شخص لآخر أنت اتجر بمالك على أن الربح مشترك بيننا فلا يوجب الشركة وفي هذه الصورة ليس له أخذ حصة من الربح الحاصل۔ (شرح المجلة لخالد الأتاسي،الباب الخامس،المادة:1311،ج4،ص231)
ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها۔ (الفتاوى الهندية،كتاب الإجارة،الباب الثاني،ج4،ص413)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں