بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
بیعانہ دے کر زمین فروخت کرنا
سوال
اگر کوئی شخص دوسرے شخص سے 10لاکھ میں پلاٹ خرید لے اور اب تک اس نے پورے ثمن کی ادائیگی نہ کی ہو بلکہ بطور بیعانہ کے صرف 50 ہزار روپے دیے ہوں کیا بقیہ ثمن ادا کرنے سے پہلے مشتری کے لیے اس پلاٹ کو نفع کے ساتھ بیچنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ صحت بیع کے لیے مبیع کا مملوک ہونا اور بائع کے قبضہ میں ہونا ضروری ہے چنانچہ اگر کوئی چیز بائع کی ملکیت یا قبضہ میں نہ ہو تو اسے فروخت کرنا جائز نہیں تاہم زمین اور جائیداد کی بیع کے لیے قبضہ شرط نہیں بلکہ قبل القبض فروخت کرنا جائز ہے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر بائع اور مشتری نے باقاعدہ ایجاب و قبول کرکے سودا طےکر لیا ہو اور زمین بھی متعین ہو اور بطور بیعانہ مشتری نے 50 ہزار روپے بهی دئیے ہو ں ليكن بقیہ رقم کی ادائیگی کے لیے مقررہ وقت طے کرلیا ہو تو اس صورت میں اگر مشتری نے بائع کی رضامندی سےزمین آگے فروخت کی ہوتو شرعا یہ بیع تام اور نافذ متصور ہوگی لیکن اگر مشتری نے پوری رقم ادا نہ کی ہو اور زمین بائع کی اجازت کے بغیر آگے فروخت کی ہوتو ایسی صورت میں بیع کا نفاذ اور لزوم بائع کی اجازت پر موقوف ہوگا ۔
للمشتري أن يبيع المبيع لأخر قبل قبضه ان كان عقارا(شرح المجلة، خالد الأتاسي ،الباب الرابع ،الفصل الأول ج 2ص 173)
ويجوز بيع العقار قبل القبض ۔(الهداية،كتاب البيوع ،باب المرابحةوالتولية ج 3ص74)
( قوله : صح بيع عقار إلخ ) أي عندهما وقال محمد : لا يجوز وعبر بالصحة دون النفاذ واللزوم ؛ لأنهما موقوفان على نقد الثمن أو رضا البائع ۔(ردالمحتار على الدرالمختار كتاب البيوع ج4ص369)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں