بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

امام مسجد


سوال

امام مسجد کے متعلق سوال: جناب مفتی صاحب شریعت اسلامی کر رو ان سوالات کا جواب دیجیٕے۔ ١۔ کیا امام مسجد کسی کو ٹوپی نہ پہننے کی وجہ سے مسجد آنے سے اور اپنے پیچھے نماز پڑھنے سے روک سکتا ہے؟ ٢۔ کیا امام ”وقف شدہ مسجد “سے کسی ایسے مسلمان آدمی کواپنے محلے کی مسجد آنے سے منع کرسکتا ہے۔جو مسجد کے امور، نماز کے اوقات میں کام نہیں رکھتا ہو۔ نہ شور شرابہ کرتا ہو۔ بلکہ نماز پڑھ کر چلا جا تا ہو؟ ٣۔کیا امام ”وقف شدہ مسجد“ میں کسی ایسے مسلمان آدمی کو جو نماز کے امور میں کام نہیں رکھتا ہو۔اور کسی قسم کا شور شرابہ نہیں کرتا ہو۔ اپنے پیچھے نماز پڑھنے سے روک سکتاہے؟ اوروہ مقتدی نماز باجماعت ادا کرنا چاہتا ہو۔ کیونکہ نماز باجماعت کا اجر بھی زیاہ ہے بلکہ ضروری ہے۔ ایسی صورت میں مقتدی نماز با جماعت چھوڑے گا یا امام امامتی چھوڑے گا؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحیم محررہ سوال کسی امام اور مقتدی کے درمیان چپقلش سے پیدا شدہ صورت حال کی عکاسی کرتا ہے ۔چونکہ سوال سے پوری صورت حال واضح نہیں ہو رہی اور طرفین کا موقف ہمیں معلوم نہیں لہذا محض یکطرفہ بیان پر جواب دینے سے معذرت خواہ ہیں ۔


فتویٰ نمبر :

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں