بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/10/2026 |
دارالافتاء
مشترکہ زمین تقسیم کیے بغیرمسجد کےلیے وقف کرنا
سوال
ہمارے علاقے میں رواج ہے کہ بہنوں کو میراث میں لوگ حصہ نہیں دیتے۔تو اگر بھائیوں نےآپس میں مشورہ کرکے بہنوں کی اجازت اور مشورےکے بغیر مشترکہ زمین کو مسجد کےلیے وقف کی ہو اور اس پر مسجد بھی بنائی ہو۔اور ابھی تک بہنوں سے اجازت نہیں لی گئی تو کیا یہ وقف صحیح ہے اور مسجد ،مسجدِ شرعی ہے؟ اس کے علاوہ مشترکہ زمین میں سے مسجد کے چاروں طرف ایک ایک مرلہ زمین مسجد کی توسیع کے لیےوقف کی ہے تو کیا یہ وقف صحیح ہے؟اس میں ایک طرف کو چھوڑ کر اس کے بدلے دوسری طرف زمین مسجد کےلیے دینا صحیح ہے یعنی استبدالِ وقف جب کہ اس میں مسجد کےلیے نفع زیادہ ہو؟
جواب
اگرکسی مشترکہ زمین میں تمام شرکا وقف کرنے پر راضی نہ ہوں تو تقسیم سےقبل بعض کے وقف کرنے سےوقف درست نہیں ہوگا۔صورتِ مسئولہ میں اگر واقعی بھائیوں نے بہنوں کو میراث میں حصہ نہ دیاہو اوربہنوں کی اجازت کے بغیر مشترکہ زمین کو مسجد کےلیے وقف کیاہو تو یہ وقف جائز نہیں کیونکہ یہ دوسرے کی زمین اس کی اجازت کے بغیر وقف کرنا ہے،جو شرعاً جائز نہیں۔اور اگر بھائیوں نےاپنے حصے کے بقدر زمین وقف کی ہو تو تقسیم سے قبل یہ بھی جائز نہیں کیونکہ اس صورت میں یہ وقفِ مشاع ہے۔بہرحال ازروئے شریعت یہ وقف درست نہیں اور جب وقف درست نہ ہوا تو یہ مسجد بھی مسجدشرعی نہیں ہوسکتی۔تاہم اگر بہنوں کو ان کی رضامندی سے ان کے حصے کے بدلے قیمت دی جائے یا کسی اور زمین سےحصہ دیاجائےاور پھر وقف کیا جائے تو وقف درست ہوجائےگا۔
وَقْفُ الْمُشَاعِ الْمُحْتَمِلِ لِلْقِسْمَةِ لَا يَجُوزُ عِنْدَ مُحَمَّدٍ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى وَبِهِ أَخَذَ مَشَايِخُ بُخَارَى وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى(الفتاوى الهندية،كتاب الوقف الباب الثاني فيما يجوز وقفه، فصل في وقف المشاع،ج2ص354)
لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك غيره بلا إذنه أو وكالةمنه أو ولايةعليه،وإن فعل كان ضامنا.(شرح المجلة لسليم رستم باز،المادة:96ج1ص61)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں