بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

مدرسہ کے پی ٹی سی ایل کا طلبہ کی ضروریات میں استعمال


سوال

مدرسے میں پی ٹی سی ایل لگا ہوا ہے،جو طلبہ غیر حاضری کریں یا تاخیر سے آئیں یا طلبہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو مہتمم صاحب قرا ءحضرات کو ہدایت کرتے ہیں کہ مدرسہ کے پی ٹی سی ایل سے طلبہ کے سرپرستوں کو اطلاع کردیا کریں آیا مدرسے کے فون سے طلبہ کے سرپرستوں کو فون کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

مدرسے میں دیا جانے والا چندہ عموما چندہ دہندہ گان کی طرف سے مدرسہ کے مصالح میں خرچ کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔جو مدرسہ کے منتظمین کی رائے سے مدرسہ کی ضروریات میں خرچ کیا جاتا ہے۔

صورت مسئولہ میں  اگر چندہ دہندہ گان کی طرف سے چندہ دیتے وقت کسی خاص مصرف میں خرچ کرنے کی صراحت نہ ہو بلکہ مدرسہ کے جملہ مصالح میں خرچ کرنے کی اجازت ہو تو شرعا اس چندہ کی رقم کو مدرسہ کے پی ٹی سی ایل فون میں خرچ کرنا جائز ہےاور طلبہ کی نگرانی اور ان کے اسباق میں باقاعدگی پیداکرنے کے لیے ان کے سرپرستوں سے رابطہ کرنے کے لیے بھی  فون کواستعمال کیا جاسکتا ہے۔

 ویبدا من غلتہ بعمارتہ،ثم ما ھو اقرب لعمارتہ ۔۔۔۔۔کذالک الی آخر المصالح۔(ردالمحتار علی الدرالمختار،کتاب الوقف،ج6 ص559)


فتویٰ نمبر : 4542/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں