بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

مخصوص ایام میں مدرسہ کے اساتذہ اور طلبہ کو چھٹی دینا


سوال

:کسی مدرسہ کےمہتمم صاحب کا دس محرم الحرام ،بارہ ربیع الاول اور پندرہ شعبان کو یا  پھر 14اگست،25 دسمبر،23 مارچ ،5 فروری وغیرہ کو مدرسہ کے اساتذہ اور طلبہ کو چھٹی دینا شرعا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

مدارس  میں تعطیلات  کے سلسلے میں عام مدارس کے عرف اور معروضی حالات کو  کو دیکھنا چاہیےکہ عام مدارس کا اس سلسلے میں کیا ضابطہ ہے اور معروضی حالات کیا ہیں اسی کے مناسب فیصلہ کرنا چاہیےعام مدارس میں جن ایام کی رخصت دی جاتی ہو اور اس میں من جملہ طلباء کا فائدہ ہو اور ان کی تعلیمی سرگرمی پر منفی اثر  نہ پڑتا ہو تو مہتمم صاحب کا ان ایام میں طلباء کو چھٹی دینا درست ہے۔نیز اگر معروضی حالات ایسے پیش آئیں کہ ان میں چھٹی دینا ناگزیر ہوجائے تو ان ایام میں بھی چھٹی دی جاسکتی ہے۔

الثَّابِتُ بِالْعُرْفِ كالثابث بِالنَّصِّ(البحرالرائق،ج3،ص188)


فتویٰ نمبر : 4540/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں