بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
زندگی میں بیٹیوں کوجائیدادہبہ کرنا اور اس کا کرایہ خود لینا
سوال
اگر کسی کی صرف بیٹیاں ہوں اور کوئی بیٹا نہ ہو تو کیا وہ زندگی میں اپنی جائیداد بیٹیوں کے نام کرسکتاہےاس طور پر کہ کرایہ والدین اپنی زندگی میں لیتے رہیں کیونکہ والدین کا ذریعہ آمدن بھی یہی کرایہ ہے اس کے علاوہ کوئی اور وسیلہ نہیں ہے؟
جواب
کسی شخص کا اپنی زندگی میں کوئی چیز بلا عوض کسی کوتملیکاًدینا "ہبہ" کہلاتا ہے۔ہبہ کے تام ہونے کے لیے ضروری ہے کہ واہب موہوبہ چیز موہوب لہ کےمکمل قبضے اور تصرف میں دے دے ۔اور ہبہ کے بعد موہوب چیز سے اپنا تصرف مکمل طور پر ختم کردے۔نیز صحتِ ہبہ پر شرط فاسد کا کوئی اثر نہیں پڑتا،ہبہ درست رہتا ہے تاہم شرط باطل ہوجا تی ہے۔
صورتِ مسئولہ میں اگرباپ زندگی میں اپنی جائیداد بیٹیوں کے نام کرکےان کومکمل قبضہ اور مالکانہ تصرف بھی دے دے تو شرعاًیہ ہبہ تام ہوجائےگااور ہبہ تام ہونے کے بعد اس جائیداد پر مکمل تصرف کا حق اس کی بیٹیوں کو حاصل ہے۔جبکہ باپ کی طرف سے ہبہ کیے ہوئے جائیداد سے کرایہ لینے کی شرط لگانا شرط ِ فاسد ہے جوشرعا معتبر نہیں ہےکیونکہ ہبہ ان معاملات میں سے ہے جن میں شرط لگانالغو اور باطل ہوتاہےاور ہبہ صحیح اور مکمل ہو جا تا ہے۔تاہم اگر باپ اپنی جائیدادبیٹیوں کےنام کرےلیکن مکمل قبضہ اور مالکانہ تصرف نہ دےتو یہ ہبہ تام نہیں ہوگااور یہ ہبہ ناقابلِ اعتبار ہوگا۔اس لیے باپ کے فوت ہوجانےکےبعداس جائیداد میں صرف بیٹیوں ہی کا حق نہیں بلکہ اس میں دوسرے ورثا کابھی حق متعلق ہو گا۔
عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ : نَحَلَنِى أَنَسٌ نِصْفَ دَارِهِ قَالَ فَقَالَ أَبُو بُرْدَةَ : إِن سَرَّكَ يَجُوزُ لَكَ فَاقْبِضْهُ فَإِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَضَى فِى الأَنْحَالِ أَنَّ مَا قُبِضَ مِنْهُ فَهُوَ جَائِزٌ وَمَا لَمْ يُقْبَضْ فَهُوَ مِيرَاثٌ قَالَ فَدَعَوْتُ يَزِيدَ الرِّشْكَ فَقَسَمَهَا.(السنن الكبرى للبيهقي،كتاب الهبات،باب ماجآء في هبة المشاع،ج9ص158)
(وتتم ) الهبة ( بالقبض ) الكامل،قال ابن عابدين: قوله ( بالقبض ) فيشترط القبض قبل الموتولوكانت في مرض الموتللأجنبي(الدرالمختارعلى صدرردالمحتار،كتاب الهبة،ج5ص 690)
وَمِنْهَا أَنْ يَكُونَ الْمَوْهُوبُ مَقْبُوضًا حتىلَا يَثْبُتَ الْمِلْكُ لِلْمَوْهُوبِ له قبل الْقَبْضِ وَأَنْ يَكُونَ الْمَوْهُوبُ مَقْسُومًاإذَا كان مِمَّا يَحْتَمِلُ الْقِسْمَةَ وَأَنْ يَكُونَ الْمَوْهُوبُ مُتَمَيِّزًا عن غَيْرِ الْمَوْهُوبِ وَلَا يَكُونُ مُتَّصِلًا وَلَا مَشْغُولًا بِغَيْرِ الْمَوْهُوبِ.(الفتاوى الهندية،الباب الأول :في تفسير الهبة وركنه ،ج4ص374)
( وهب أمة إلا حملها وعلى أن يردها عليه أو يعتقها أو يستولدها أو ) وهب ( دارا على أن يرد عليه شيئا منها ) ولو معينا كثلث الدار أو ربعها ( أو على أن يعوض فى الهبة والصدقة شيئا عنها صحت ) الهبة ( وبطل الاستثناء ) فى الصورة الأولى ( و ) بطل ( الشرط ) فى الصورة الباقية لأنه بعض أو مجهول والهبة لا تبطل بالشروط.(الدرالمختارمع التنوير الأبصار،كتاب الهبة،فصل في مسائل متفرقة،ج5ص706)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں