بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
حفاظت کی خاطر قبرستان کی بھرائی کرنا
سوال
ہمارے محلے کیلئے مختص قبرستان قریبی تعمیرات اور آبادی کی وجہ سے نشیب میں واقع ہے اور زیر آب رہتاہے "باونڈری وال "کی تعمیر سے کم بارش کی صورت میں باہر سے پانی تو نہیں آرہا لیکن زیادہ بارش کی صورت میں پانی جمع ہونے کا خدشہ برقرار ہے ،اب سوال یہ ہے کہ (1) کیا ہم قبور کے زیر آب اور بے حرمتی کے خدشہ سے قبرستان کی بھرائی کر سکتے ہیں ؟ اگر بھرائی جائز ہو تو بھرائی جو کہ ڈھائی ،تین فٹ ہوگی کے اوپر نئی قبریں بن سکتی ہیں ؟(2)بعض احباب کی رائے یہ ہے کہ بھرائی کے بعد نیچے قبروں کے دیواریں اونچی کر کے قبر کا نیا ڈھانچہ بنایا جائے ،کیا یہ جائز ہے ؟اگر نہ اس کے اوپر نئی قبریں بن سکتی ہوں اور نہ نیچے قبروں کا اونچا کرنا ٹھیک ہو تو پھر اس زمین کا مصرف اور استعمال کن امور میں جائز ہو سکتا ہے ؟
جواب
قبرستان میں مدفون اموات کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے قبرستان کی دیکھ بال ضروری ہے.اسی احترام کی خاطر احادیث مبارکہ میں قبروں کے اوپر بیٹھنے سے منع کیا گیا ہے ،تاہم اگر اموات کے اجسام غالب گمان کے مطابق خاک ہو چکے ہوں تو ایسی صورت میں بوسیدہ قبروں کو ہموار کرکے انکے اوپر نئی قبریں بنائی جا سکتی ہے ۔
صورت مسؤلہ میں اگر قبرستان میں موجود اموات غالب گمان کے مطابق خاک ہو چکے ہو ں تو ایسی صورت میں قبرستان کی بھرائی بھی جائز ہے نیز بھرائی کےبعد ان میں نئے مردے بھی دفنائے جاسکتے ہیں ۔ تاہم اگر قبریں ایسی ہوں کہ غالب گمان کے مطابق ان کے اموات ابھی تک خاک نہ ہو چکے ہوں گےتو پھر قبرستان کے تحفظ اور اموات کے احترام کی خاطر اس کی بھرائی اگر چہ جائز ہے لیکن ان قبروں کے اوپر کوئی نشان (مثلا کتبہ وغیرہ) بطور علامت لگایا جائے تاکہ نیچے قبروں کااحترام برقرار رہے ۔یاد رہے کہ ایسی صورت میں ان کے اوپر نئے مردوں کے دفنانے سے اجتناب کیا جائے ۔
عن جابر، قال: «نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يجصص القبر، وأن يقعد عليه، وأن يبنى عليه»(الصحيح لمسلم،كتاب الجنائز،فصل في النهي عن تجصيص القبر والبناء عليه ،ج2ص266)
عن مكحول قال بينا رسول الله صلى الله عليه و سلم جالس على قبر ابنه إذ رأى فرجة فقال للحفار ايتني بمدرة لأسدها أما أنها لا تضر ولا تنفع ولكن يقر بعين الحي ۔(مصنف عبد الرزاق،باب حسن عمل القبر ،ج3ص508)
ويكره أن يبنى على القبر أو يقعد أو ينام عليه أو يوطأ عليه ۔۔۔وإذا خربت القبور فلا بأس بتطيينها كذا في التتارخانية وهو الأصح وعليه الفتوى۔(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الجنائز ،الفصل السادس فی القبر والدفن والنقل ج1ص166)
ولو بلى الميت وصار ترابا جاز دفن غيره في قبره وزرعه والبناء عليه۔(ايضا،كتاب الصلوة،الفصل السابع في الشهيدج1ص167)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں