بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

قرات کے غلطی کے ساتھ آگے پڑھانے کا حکم


سوال

اگر کوئی بچی تقریباً ایک سال میں موٹے حروف نہ سیکھ سکے تو کیا پڑھانے والی اس کو غلطی کے ساتھ آگےسبق دے سکتی ہے ؟یاد رہے کہ بچی کی عمر 7سال سے کم ہے ۔

جواب

علمائے تجوید کے ہاں حروف کی صفات کے اعتبار سے دو قسمیں ہیں لازمہ اور عارضہ ۔لازمہ وہ  صفات ہیں  جو حرف سے کبھی جدا نہ ہو ں اور ان میں سے جس حرف میں جو صفت پائی  جاتی ہو اگر اس کو ادا نہ کیا جائے تو وہ حرف دوسرے حرف سے بدل جائے یا ناقص ادا ہوجائے ۔علماء نےاس قسم کی غلطی کو لحن جلی میں شمار کیا ہے جو کہ حرام  ہے اور اس کو درست کرنا واجب ہے ۔

دوسری قسم صفات عارضہ  ہے یہ صفات کبھی پائی جاتی ہیں  اور کبھی  نہیں  ،اور ان کے ادا  نہ  ہونے سے نہ تو کوئی حرف دوسرے حرف سے بدلتاہے اور نہ ہی  اس میں اس قسم کا نقصان  ہوتا ہے جیسا کہ صفات لازمہ کے نہ  پائے جانے کی صورت میں ہوتا ہے ۔البتہ حرف کا وہ حسن اور زینت باقی نہیں رہتا جو اہل  ادا کے ہاں مطلوب ہے اسی لیے ان کو" محسنہ" اور" مزینہ "بھی کہتے ہیں مثلاً تفخیم ،ترقیق وغیرہ  ۔اس قسم کی غلطی  کو علماء نے لحن خفی میں شمار کیاہے ۔

چونکہ حروف میں تفخیم  (موٹا کرکے پڑھنا ) صفت عارضہ ہے جس کوادا نہ کرنے سے اتنا فرق  نہیں پڑتا کہ  حرف بدل جائے یا ناقص ہوجائے بلکہ اس کے ادا نہ  کرنے کی وجہ سے صرف حرف میں حسن اور زینت باقی نہیں رہتا ۔لہذا اگر کوئی بچی کوشش کے باوجود ان صفات کو ادا کرنے  پر اچھی طرح  قادر  نہ ہو  تو معلمہ اس کو آگے پڑھاسکتی ہے ۔اس کی گنجائش ہے۔

الاول :ان لایوجد  الحرف اصلا اذا لم یتم مراعاۃ صفاتہ ،فھی صفات ذاتیۃ ،لازمۃ  ،وممیزۃ مثل الجھر ،والشدۃ، والرخوۃ۔والثانی :ان یذھب جمال الحرف وروعتہ اذا لم  یتم مراعاۃصفاتہ ویبقی الحرف علی اصلہ ،فھی صفات محسنۃ ،مجملۃ،وعارضۃمثل التفخیم  ،والترقیق ۔(جمال القرآن ص20،19)

حکم اللحن الجلی  :ھو محرم علی الاطلاق وقد یکون سببا لفساد الصلوۃ ۔وحکم اللحن  الخفی :انہ مکروہ ویجب الاجتناب عنہ۔(جمال القرآن ص12،11)


فتویٰ نمبر : 4533/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں