بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 26/11/2026 |
دارالافتاء
حاجی کا کسی دوسرے کو رقم دیکر قربانی کرنا
سوال
حاجی کو ایک شخص نے قربانی کی پیشکش کی تو حاجی نے اس کو قربانی کیلئے رقم دے دی ،بعد میں دوسرے احباب سے ا س کو علم ہوا کہ مذکورہ بالا شخص دھوکہ باز ہے اور قربانی کے نام پر رقم بٹورتا ہے ۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ(1) کیا اس شخص پر از سر نو قربانی لازم ہو گی یا نہیں ؟اگر لازم ہو تو ایک قربانی لازم ہو گی یا دو قربانیاں ؟(2) یہ لازم قربانی وطن سکونت میں کرنے سے ادا ہو جائے گی یاحدود حرم میں قربانی کرنا لازم ہے ؟
جواب
حج تمتع یا حج قران کرنے والے شخص پر قربانی واجب ہے جبکہ حج افراد کرنےوالے شخص پر حج کی قربانی واجب نہیں۔اگر حاجی کیلئے خود قربانی کرنا ممکن ہو تو بہتر ہے کہ خود قربانی کا فریضہ سرانجام دے ،ورنہ کسی معتمد شخص یا ادارے کو قربانی کی رقم دیکر قربانی کرنا بھی جائز ہے ۔
صورت مسؤلہ میں اگر اس شخص کا غالب گمان یہ ہو کہ جس کو اس نے قربانی کی رقم دی ہے وہ واقعی قربانی کر چکا ہو گا تو ایسی صورت میں اس سےقربانی کا فریضہ ساقط ہو گا۔لیکن اگر اس کا غالب گمان یہ ہو کہ اس کے نائب نے قربانی نہیں کی ہے تو ایسی صورت میں اس پر دو قربانیاں واجب ہوں گی ایک دم شکر (حج کی قربانی)،جبکہ دوسری قربانی دم جنایت کی لازم ہو گی اس لئے کہ قربانی کے بغیر احرام کھولنا ممنوع ہے ۔
(2)حج کی قربانی(خواہ دم شکر ہو یا دم جنایت ) کو حدود حرم میں ذبح کرنا ضروری ہے حدود حرم سے باہر ذبح کرنے سے واجب ادا نہ ہو گا ۔
قوله ( فإن لم يصم إلى يوم النحر تعين الدم ) أي إن لم يصم الثلاثة حتى دخل يوم النحر لم يجزه الصوم أصلا وصار الدم متعينا ۔۔۔فلو لم يقدر على الهدي تحلل وعليه دمان دم التمتع ودم التحلل قبل الهدي۔(البحر الرائق ،كتاب الحج ،باب القران ج2 ص634)
ولو ذبح شیئا من الدماء الواجبۃ فی الحج او العمرۃ خارج الحرم لم یسقط عنہ وعلیہ ذبح آخر ۔(الہدایۃ،کتاب الحج ،ج1ص321)
أن غلبة الظن تعمل عمل اليقين في حق وجوب العمل وإن لم تعمل في حق الاعتقاد كما في التحري في القبلة وكما في دفع الزكاةلمن غلب على ظنه فقره وكما إذا غلب على ظنه نجاسة الماء أو طهارته۔(البحر الرائق،کتاب الطہارۃ،باب التیمم،ج1ص169)
القاعدۃ الثالثۃ: الیقین لا یزول بالشک ۔۔۔فمن ھذا حقق بعض المحققین ان المراد لا یرتفع بہ حکم الیقین ۔(الاشباہ والنظائر لابن نجیم ص27)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 336
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 255
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 916
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 461
- کتاب الصوم | فتاوئ : 92
- کتاب الحج | فتاوئ : 115
- کتاب النکاح | فتاوئ : 587
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 512
- خلع | فتاوئ : 52
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 90
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 491
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 107
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 80
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 84
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 23
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 183
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 418
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 33
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 160
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 20
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 45
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 35
- کتاب الوقف | فتاوئ : 332
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1217
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 398
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 20
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں