بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 19/10/2026 |
دارالافتاء
لیکوریا کی بیماری میں پڑھی گئی نمازوں کی قضا
سوال
اگر کسی لڑکی کو بلوغت کے بعد تین چار سال تک لیکوریا کا مسئلہ معلوم نہ ہو کہ اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں اور اسی طرح نمازیں پڑھتی رہی اور بعد میں معلوم ہوا کہ اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے تو اس پر ان تین ،چار سالوں کی قضا ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ سیلان الرحم (لیکوریا ) کا پانی نجس ہے اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور کپڑوں پر لگنے کی صورت میں کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں۔بعض خواتین کو اس کی شکایت کم ہوتی ہے اور بعض کو زیادہ ،پس جس خاتون کو ایام سے پاک ہونے کے بعد لیکوریا کی اتنی شدت ہو کہ نماز کے پورے وقت کے دوران طہارت کے ساتھ نماز پڑھنے کا موقع نہ مل سکے اس پر معذورہ کا حکم جاری ہوگا کہ ہرنماز کے وقت ایک بار وضو کر لینا کافی ہوگا اور وضو کے بعد لیکوریا سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا ۔لیکن اگر اتنی شدت نہ ہو تو وہ معذور نہ ہوگی۔چنانچہ وضو کے بعد نماز سے پہلے یا نماز کے اندر لیکوریا کا پانی خارج ہونے سے اس کو دوبارہ وضو کرکے نماز پڑھنا ضروری ہوگا اگر بغیر وضو کے نماز ادا کی تو اس کا اعادہ کرنا لازم ہوگا ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی لڑکی کو لیکوریا کی بیماری مسلسل اور شدت کے ساتھ نہیں بلکہ کبھی کبھی آتی ہو تو وہ معذور کے حکم میں داخل نہیں لہذا بلا وضو پڑھی گئی تمام نمازوں کی قضا اس پرلازم ہے ۔چنانچہ وہ اپنی ان تمام نمازوں کا حساب لگا کر قضا کرے ۔لیکن اگر لیکوریا کی بیماری مسلسل تھی اور تمہید میں مذکورصورت حال کے مطابق یہ معذور کے حکم ميں داخل تھی تو ايسی صورت میں جن نمازوں کے لیے نیا وضو نہیں کیا صرف ان کی قضا لازم ہوگی اس کے علاوہ جن نمازوں کے لہے وقت کے اندر وضو کرکے اس سے نماز پڑھی ان نمازوں کی قضا لازم نہیں ۔
قوله ( برطوبة الفرج ) أي الداخل۔۔۔ومن وراء باطن الفرج فإنه نجس قطعا ككل خارج من الباطن كالماء الخارج مع الولد أو قبيله ا هـ(ردالمحتار علی الدرالمختار،کتاب الطھارۃ،باب الحیض ج1ص313)
( وصاحب عذر من به سلس ) بول لا يمكنه إمساكه ( أو استطلاق بطن أو انفلات ريح أو استحاضة ۔۔۔ إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلي فيه خاليا عن الحدث۔۔۔وحكمه الوضوءلكل فرض۔(ردالمحتار على الدرالمختارمطلب في أحكام المعذورج1ص505،504)
عن ابن عمر : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال لا تقبل صلاة بغير طهور و لا صدقة من غلول۔(جامع الترمذي ،أبواب الطهارة،باب ماجاء لا تقبل صلوةبغير طهورج 1ص3)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں